مریم نواز: قدرتی آفات سے بچاؤ کے لیے حفاظتی اقدامات اور ریسکیو سروسز میں بہتری لائی جا رہی ہے
وزیراعلیٰ پنجاب کا پیغام
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے قدرتی آفات سے آگاہی کے قومی دن پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ بہتر منصوبہ بندی اور آگاہی سے قدرتی آفات کے نقصانات کو کم کیا جا سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام، دہشت گرد گرفتار
احتیاط اور آگاہی کی ضرورت
قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے احتیاط، آگاہی اور پیش بندی مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔ قدرتی آفات کے تباہ کن اثرات کم کرنے کے لیے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی میڈیا پر پاکستانی ایف16 گرانے کی خبر میں کوئی صداقت نہیں : سیکیورٹی ذرائع
ارلی وارننگ سسٹم کی بہتری
انہوں نے کہا کہ قدرتی آفات کے خطرے کے پیش نظر ارلی وارننگ سسٹم کو مزید بہتر بنایا جا رہا ہے۔ حکومت پنجاب قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عدالت نے مونس الہٰی کے اثاثے ضبط کرنے کی درخواست پرنیب سے جواب طلب کرلیا
حفاظتی اقدامات اور ریسکیو سروسز
قدرتی آفات سے بچاؤ کے لیے حفاظتی اقدامات کو بہتر اور ریسکیو سروسز کو اپ گریڈ کیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے پاس بہت پانی ہے، ہمیں اس کا استعمال بہتر بنانا ہوگا: ہارون اختر
عوامی آگاہی کی اہمیت
وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ ہر فرد کو قدرتی آفات کے دوران محفوظ رکھنا اور مشکلات کے وقت ریسکیو کو یقینی بنانا ہے۔ قدرتی آفات کے خطرات سے بچاؤ کی عوامی آگاہی ضروری امر ہے۔
زندگی کی حفاظت کی مشترکہ ذمہ داری
زندگی کے تحفظ کے لیے بروقت حفاظتی تدابیر اپنانا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ اللہ تعالیٰ سب کو ہر طرح کی آفات سے محفوظ رکھے۔








