پاکستان میں ہر فرد کرسچن کمیونٹی کی خوشیوں میں شریک ہے جبکہ انڈیا میں انتہا پسند حملے کرتے ہیں: وزیر اعلیٰ
مریم نواز کی انتظامات پر اطمینان
لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبہ بھر میں کرسمس تقریبات کے بہترین انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: الجیریا کی خاتون باکسر ایمان خلیف مرد نکلی ، میڈیکل رپورٹ میں انکشاف
انتظامیہ اور پولیس کی تعریف
وزیراعلیٰ مریم نواز نے انتظامیہ اور پولیس کو کرسمس انتظامات پر شاباش دی اور کہا کہ صوبہ بھر میں کرسچین برادری کا بے خوفی و خطر کرسمس منانا باعث اطمینان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وفاقی آئینی عدالت نے اراضی تنازع کے کیس میں لاہور ہائی کورٹ کا حکم کالعدم کردیا
اقلیتوں کی حفاظت اور مساوی حقوق
وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ خوشی ہے کہ آج پنجاب میں ہر اقلیت خود کو محفوظ تصور کرتی ہے۔ ہر مینارٹی کا تحفظ اور مساوی حقوق ہماری گڈ گورننس کا معیار ہے۔
پاکستان کی قوت اور بھارت کی تنقید
پاکستان میں ہر فرد کرسچن کمیونٹی کی خوشیوں میں شریک ہے جبکہ انڈیا میں انتہا پسند کرسمس منانے والوں پر حملے کرتے ہیں۔








