اہلاً و سہلاً، مرحبا’’متحدہ عرب امارات کے صدر محمد بن زاید النہیان کی آمد پر خصوصی استقبالی نغمہ جاری
متحدہ عرب امارات کے صدر کی پاکستان آمد
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کی پاکستان آمد کے موقع پر ایک خصوصی استقبالی نغمہ ’’اہلاً و سہلاً، مرحبا‘‘ جاری کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی
نغمے کی خصوصیات
نغمے میں صدر محمد بن زاید النہیان کی آمد، ان کا شاندار استقبال، وزیراعظم سے گرمجوش مصافحہ اور گلے ملنے کے دلکش مناظر شامل ہیں، جبکہ بچوں کی جانب سے معزز مہمان کو پھول پیش کرنے کے خوبصورت مناظر بھی نغمے کا حصہ ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: فوجی فر ٹیلائزر کمپنی کا پی آئی اے کے شیئرز خریدنے میں دلچسپی کا اظہار
پاکستان اور امارات کی دوستی کا عکاس
خصوصی استقبالی نغمہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان دیرینہ دوستی، عوامی سطح پر محبت اور باہمی احترام کا عکاس ہے۔ نغمے کے بول ’’اہلاً و سہلاً، مرحبا‘‘ مہمانِ خصوصی کے لیے جذباتِ خیرسگالی اور خوش آمدید کے اظہار کی علامت ہیں。
مضبوط تعلقات کی عکاسی
نغمے کے ذریعے دونوں برادر ممالک کے درمیان مضبوط تعلقات، باہمی احترام اور تعاون کے رشتے کو اجاگر کیا گیا ہے。
اہلاً و سہلاً، مرحبا‘‘
متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کے پاکستان کے پہلے سرکاری دورے کے موقع پر حکومتِ پاکستان کی جانب سے خصوصی استقبالی نغمہ جاری???????????????? pic.twitter.com/QSeLIpNNbc
— Asad R Chaudhry (@Asadrchaudhry) December 26, 2025








