سمجھ نہیں آ رہی کہ یہ کس قسم کے لوگ ہیں جو پنجاب پر مسلط کر دیئے گئے ہیں، شیخ وقاص اکرم
پی ٹی آئی رہنما کا ردعمل
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پی ٹی آئی رہنما شیخ وقاص اکرم کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ اور ان کے ساتھ آنے والے ہمارے بھائی پختونخوا کے ایم پی ایز کے ساتھ روا رکھا گیا رویہ قابل مذمت اور افسوسناک ہے ۔
یہ بھی پڑھیں: یونان کا پہلگام واقعہ کی شفاف تحقیقات کیلئے پاکستانی تجویز کا خیرمقدم
روایات کا ذکر
اپنے ایکس بیان میں انہوں نے کہا کہ نہ پنجاب کی یہ روایت ہے نہ پنجابیوں کی یہ روایت ہے۔ کوئی سمجھ نہیں آ رہی کہ یہ کس قسم کے لوگ ہیں جو پنجاب پر مسلط کر دیے گئے ہیں۔
ٹوئٹر پر بیان
خیبر پختون خواہ کے وزیراعلی اور ان کے ساتھ انے والے ہمارے بھائی پختون خواہ کے ایم پی ایز کے ساتھ روا رکھا گیا رویہ قابل مذمت اور افسوسناک ہے نہ پنجاب کی یہ روایت ہے نہ پنجابیوں کی یہ روایت ہے کوئی سمجھ نہیں ا رہی کہ یہ کس قسم کے لوگ ہیں جو پنجاب پر مسلط کر دیے گئے ہیں
— Sheikh Waqas Akram (@SheikhWaqqas) December 26, 2025








