پاکستان کے ساحل پسنی اور جیوانی تک سمندر کے پانی کا رنگ ’سبز‘ ہو گیا
سمندر کے پانی کا رنگ سبز
کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن )پسنی سے جیوانی تک سمندر کے پانی کا رنگ سبز ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں: جعفرآباد: ڈی جی پی ڈی ایم اے کی سکواڈ کی گاڑی کو حادثہ، پولیس اہلکار جاں بحق
نوکٹیلو کا بلوم کیا ہے؟
ٹیکنیکل ایڈوائزر ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان معظم خان کی جانب سے اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ نوکٹیلو کا بلوم کے باعث پسنی سے جیوانی تک سمندر کا پانی سبز ہو گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب کا ڈی جی خان میں ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس
بلوم کا قدرتی عمل
معظم خان نے بتایا کہ نوکٹیلوکا بلوم نومبر سے فروری کے دوران ہر سال ظاہر ہوتا ہے، یہ ایک قدرتی موسمی عمل ہے اور اس کا آلودگی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ پنجاب کا جنوبی وزیرستان آپریشن میں 4 بہادر جوانوں کی شہادت پر خراج عقیدت
نوکٹیلوکا بلوم کی خصوصیات
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ نوکٹیلوکا بلوم کو عام طور پر سی اسپارکل کہا جاتا ہے، یہ بلوم سرخ، نارنجی، سبز یا بے رنگ بھی دکھائی دے سکتا ہے۔ نوکٹیلوکا بلوم زہریلا نہیں ہوتا اور نہ ہی مچھلیوں کی ہلاکت کی کوئی رپورٹ سامنے آئی ہے۔
رات کے وقت کی روشنی اور بو
معظم خان کے مطابق رات میں نوکٹیلوکا بلوم سمندر میں نیلی روشنی پیدا کرتا ہے اور اس کے ختم ہونے کے بعد کچھ عرصے کے لیے بو آ سکتی ہے، جو کہ ایک قدرتی عمل ہے۔








