پاکستان کے ساحل پسنی اور جیوانی تک سمندر کے پانی کا رنگ ’سبز‘ ہو گیا
سمندر کے پانی کا رنگ سبز
کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن )پسنی سے جیوانی تک سمندر کے پانی کا رنگ سبز ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہبازشریف سے پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر کی ملاقات
نوکٹیلو کا بلوم کیا ہے؟
ٹیکنیکل ایڈوائزر ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان معظم خان کی جانب سے اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ نوکٹیلو کا بلوم کے باعث پسنی سے جیوانی تک سمندر کا پانی سبز ہو گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم نے صنعتوں اور کسانوں کے لیے پیکج کا اعلان کردیا، رعایتی قیمت پر اضافی بجلی ملے گی
بلوم کا قدرتی عمل
معظم خان نے بتایا کہ نوکٹیلوکا بلوم نومبر سے فروری کے دوران ہر سال ظاہر ہوتا ہے، یہ ایک قدرتی موسمی عمل ہے اور اس کا آلودگی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ریلوے اسٹیشنز اور ٹرینوں میں بھکاریوں اور غیر مجاز وینڈرز کے داخلے پر پابندی
نوکٹیلوکا بلوم کی خصوصیات
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ نوکٹیلوکا بلوم کو عام طور پر سی اسپارکل کہا جاتا ہے، یہ بلوم سرخ، نارنجی، سبز یا بے رنگ بھی دکھائی دے سکتا ہے۔ نوکٹیلوکا بلوم زہریلا نہیں ہوتا اور نہ ہی مچھلیوں کی ہلاکت کی کوئی رپورٹ سامنے آئی ہے۔
رات کے وقت کی روشنی اور بو
معظم خان کے مطابق رات میں نوکٹیلوکا بلوم سمندر میں نیلی روشنی پیدا کرتا ہے اور اس کے ختم ہونے کے بعد کچھ عرصے کے لیے بو آ سکتی ہے، جو کہ ایک قدرتی عمل ہے۔








