گالم گلوچ نہیں، سیاست وہ کریں جس سے سب کو فائدہ ہو:شیری رحمان
شیری رحمان کا سیاسی بیان
گڑھی خدا بخش (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان کا کہنا ہے کہ سیاست وہ کریں جس سے سب کو فائدہ ہو، گالم گلوچ نہیں، سپہ سالاروں پر کیچڑا اچھالنے کی سیاست کی مذمت کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: رواں سال کا سب سے بڑا اور روشن ’سپر مون‘ آج نمودار ہوگا
بینظیر بھٹو کا درس
گڑھی خدابخش میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بینظیر نے ہمیں سکھایا کہ جتنی مرضی تکالیف آئیں، ریاست پر حملہ نہیں کرنا۔ جمہوری قوتوں کا کام مظلوم طبقات کے ساتھ کھڑا ہونا ہے۔ بلاول بھٹو زرداری بینظیر بھٹو کے وژن کو آگے لے کر چل رہے ہیں، آصف علی زرداری نے آمریت سے کبھی سمجھوتہ نہیں کیا۔
پیپلز پارٹی کی جدوجہد
’’جنگ‘‘ کے مطابق، شیری رحمان نے کہا کہ جب بھی وفاق پر حملہ ہوتا ہے، پیپلز پارٹی اس کے خلاف کھڑی ہوجاتی ہے۔ پیپلز پارٹی کی وجہ سے آئینی ترامیم میں عوام مخالف شقیں ہٹائی گئیں۔ پی ٹی آئی کی سیاست کا محور ایک قیدی کو رہا کرنا رہ گیا ہے۔








