محترمہ بے نظیر بھٹو نے آمریت کے اندھیروں میں جمہوریت کی شمع روشن رکھی اور سیاست کو عوامی خدمت کا ذریعہ بنایا، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری
بے نظیر بھٹو کی برسی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر ڈاکٹر طارق فضل چودھری کا کہنا ہے آج پاکستان کی تاریخ کی ایک عظیم اور دلیر رہنما، محترمہ بے نظیر بھٹوؒ کی برسی ہے۔ انہوں نے آمریت کے اندھیروں میں جمہوریت کی شمع روشن رکھی اور سیاست کو عوامی خدمت کا ذریعہ بنایا۔
یہ بھی پڑھیں: زرتاج گل کی نظر بندی ختم، فوری رہائی کا حکم!
ان کے کارنامے
اپنے ایکس بیان میں کہا بطور پہلی خاتون وزیرِاعظمِ پاکستان و عالمِ اسلام، انہوں نے خواتین کو بااختیار بنانے، آئین و پارلیمان کی بالادستی، میڈیا کی آزادی اور سماجی انصاف کے لیے تاریخی کردار ادا کیا۔ محترمہ بے نظیر بھٹوؒ نے قید و بند، جلاوطنی اور جان کی قربانی تک دے کر جمہوریت کا دفاع کیا۔ اُن کی جدوجہد، قربانیاں اور عوام سے بے لوث وابستگی آج بھی ہر جمہوریت پسند کے لیے مشعلِ راہ ہیں۔
دعائیہ کلمات
اللہ تعالیٰ شہید محترمہ بے نظیر بھٹوؒ کے درجات بلند فرمائے اور ہمیں اُن کے وژن کے مطابق ایک مضبوط، جمہوری اور خوشحال پاکستان کی تعمیر کی توفیق عطا کرے۔ آمین۔
آج پاکستان کی تاریخ کی ایک عظیم اور دلیر رہنما، محترمہ بے نظیر بھٹوؒ کی برسی ہے۔ انہوں نے آمریت کے اندھیروں میں جمہوریت کی شمع روشن رکھی اور سیاست کو عوامی خدمت کا ذریعہ بنایا۔ بطور پہلی خاتون وزیرِاعظمِ پاکستان و عالمِ اسلام، انہوں نے خواتین کو بااختیار بنانے، آئین و پارلیمان کی…
— Dr. Tariq Fazal Ch. (@DrTariqFazal) December 27, 2025








