یہ پاکستان کی تاریخ کا بڑا المیہ ہے کہ لیاقت باغ میں 2 وزرائے اعظم کو مجمع عام میں شہید کیا گیا مگر آج تک قاتل بے نقاب نہ ہو سکے، سراج الحق
سابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا بیان
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے یہ پاکستان کی تاریخ کا بڑا المیہ ہے کہ لیاقت باغ میں دو وزرائے اعظم کو مجمع عام میں شہید کیا گیا مگر آج تک قاتل بے نقاب نہ ہو سکے۔
پیپلز پارٹی کی ناکامی
اپنے ایکس بیان میں کہا پیپلز پارٹی برسوں اقتدار میں رہی لیکن اپنی قائد کے قاتلوں کو انصاف کے کٹہرے میں نہ لا سکی۔ یہ صرف ایک جماعت نہیں بلکہ پورے نظامِ انصاف کی ناکامی ہے۔
یہ پاکستان کی تاریخ کا بڑا المیہ ہے کہ لیاقت باغ میں دو وزرائے اعظم کو مجمع عام میں شہید کیا گیا مگر آج تک قاتل بے نقاب نہ ہو سکے۔ پیپلز پارٹی برسوں اقتدار میں رہی لیکن اپنی قائد کے قاتلوں کو انصاف کے کٹہرے میں نہ لا سکی۔ یہ صرف ایک جماعت نہیں بلکہ پورے نظامِ انصاف کی ناکامی ہے۔
— Siraj ul Haq (@SirajOfficial) December 27, 2025








