بھارت خود کو ہم سے 10 گنا بڑا ملک کہتا ہے لیکن لڑنے کے لیے دل گردہ بھی تو چاہیے، ہم چاہتے تو بھارت کے سارے جہاز گرا سکتے تھے، آصف زرداری
صدر مملکت کی تنقید
لاڑکانہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) صدر مملکت آصف زرداری نے عمران خان کا نام نہ لیتے ہوئے تنقید کرتے ہوئے کہاکہ ایک بیوقوف آدمی نے ساری دنیا سے تعلقات خراب کردیے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: انتشاری ٹولہ ملک کو کمزور کرنا چاہتا ہے: عابد شیر علی
بینظیر بھٹو کی برسی پر جلسہ
سابق وزیراعظم پاکستان بینظیر بھٹو کی برسی پر گڑھی خدا بخش میں جلسہ عام کا انعقاد کیا گیا، جس میں صدر مملکت آصف زرداری، بلاول بھٹو، آصفہ بھٹو، وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور اور دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں: مشن کلین سوئپ، پاکستان کا سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
معیشت کی بہتری کی کوششیں
آصف زرداری نے کہاکہ ماضی ایک حکومت میں معیشت کو تباہ کیا گیا، لیکن اب ہم نہ صرف بیرونی دنیا کے ساتھ تعلقات بہتر کررہے ہیں بلکہ معیشت کو بھی بہتری کی طرف لے کر جا رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: یونیورسٹی آف لاہور کے زیر اہتمام ’’پریمیئر لیگ‘‘ کی افتتاحی تقریب، وزیر خزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمان کی بطور مہمان خصوصی شرکت
فوج کی تعریف اور قومی یکجہتی
انہوں نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ وہ ملک کو آگے لے جانے کے لیے ہمارے ساتھ ہیں، اور آج ٹرمپ بھی فیلڈ مارشل کی تعریف کرتا ہے۔ بینظیر بھٹو کی شہادت کے بعد ہم نے پاکستان کھپے کا نعرہ لگا کر ملک کو بچایا۔ ہم نے فوج کا ایسا چیف بنایا جس نے بھارت کو منہ توڑ جواب دیا، جس کے بعد مودی کو سمجھ آگئی کہ جنگ کوئی کھیل نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاک بحریہ کے جہازوں کا خلیج عرب کے ممالک کویت اور عراق کا دورہ
بھارت کو چیلنج
بھارت کو للکارتے ہوئے کہاکہ بھارت خود کو ہم سے 10 گنا بڑا ملک کہتا ہے لیکن لڑنے کے لیے دل گردہ بھی تو چاہیے۔ ہم چاہتے تو بھارت کے سارے جہاز گرا سکتے تھے۔
دفاعی عزم
آصف زرداری نے کہاکہ ملٹری سیکریٹری نے جنگ سے قبل مجھے آکر کہاکہ بنکر میں چلیں تو میں نے کہاکہ لیڈر کبھی بنکروں میں نہیں مرتے۔ دھرتی ماں کو جب بھی ضرورت پڑی، ہم تن، من، دھن لگانے سے گریز نہیں کریں گے۔ ہم جنگ کے شوقین نہیں ہیں، لیکن جو بھی ہماری دھرتی کی طرف دیکھے گا اسے ہماری فوج ناکوں چنے چبوانے کے لیے تیار ہے۔








