افغان وزیرِ داخلہ کی اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہونے دینے کی یقین دہانی خوش آئند اور مثبت پیش رفت ہے،اسد قیصر
اسد قیصر کا بیان
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کا کہنا ہے کہ افغانستان کے وزیرِ داخلہ سراج الدین حقانی کا دوحہ معاہدے کے مطابق اپنی سرزمین کو پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہونے دینے کی ایک بار پھر یقین دہانی کرانا ایک نہایت خوش آئند اور مثبت پیش رفت ہے۔
یہ بھی پڑھیں: قتل کیس کے سزایافتہ قیدی کی بانی پی ٹی آئی جیسی سہولیات کی درخواست، اسلام آباد ہائیکورٹ نے جیل سپرنٹنڈنٹ سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کردیئے۔
امن کے امکانات
اپنے ایکس بیان میں انہوں نے کہا کہ اس بیان سے خطے میں اعتماد سازی اور امن کے امکانات کو تقویت ملے گی۔ حکومتِ پاکستان کو چاہیے کہ وہ اس بیان کا سنجیدگی سے خیر مقدم کرے اور دوطرفہ و دیرپا مذاکرات کے عمل کو آگے بڑھائے۔
یہ بھی پڑھیں: قاسم اور سلیمان کا پاکستان کی بجائے دورہ امریکا زیادہ اہم ہے، سلمان غنی
افغانستان کے ساتھ تعلقات
افغانستان ہمارا اہم اسلامی برادر اور ہمسایہ ملک ہے، اور یہ ایک حقیقت ہے کہ دونوں ممالک ایک دوسرے کے بغیر ترقی اور استحکام کے اہداف حاصل نہیں کر سکتے۔ بالخصوص سرحدی علاقوں اور ہمارے صوبے کے عوام کی معیشت، تجارت اور روزگار کا بڑا انحصار افغانستان کے ساتھ روابط پر ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں گاڑیوں اور موٹر سائیکل پر ایم ٹیگ کے لیے نئے اوقات کار جاری
باہمی تعاون کی ضرورت
ایسے میں باہمی تعاون اور اعتماد پر مبنی تعلقات دونوں ممالک کے مفاد میں ہیں۔ حکومتِ پاکستان کو چاہیے کہ وہ اس موقع کو ضائع نہ کرے اور افغانستان کے ساتھ مل کر خطے میں دیرپا امن، استحکام اور معاشی ترقی کے لیے مشترکہ اور مؤثر کوششیں کرے، تاکہ دونوں ممالک کے عوام امن و خوشحالی سے مستفید ہو سکیں۔
سراج الدین حقانی کا بیان
افغانستان کے وزیرِ داخلہ سراج الدین حقانی کا دوحہ معاہدے کے مطابق اپنی سرزمین کو پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہونے دینے کی ایک بار پھر یقین دہانی کرانا ایک نہایت خوش آئند اور مثبت پیش رفت ہے۔ اس بیان سے خطے میں اعتماد سازی اور امن کے امکانات کو تقویت ملے گی۔ حکومتِ پاکستان کو چاہیے…
— Asad Qaiser (@AsadQaiserPTI) December 27, 2025








