سی ایم انسپکشن ٹیم اور صوبائی معاون خصوصی شعیب مرزا کا ٹی ایچ کیو کوٹ مومن کا دورہ، ڈاکٹر غائب، مریض پریشان
وزیراعلیٰ مریم نواز کا دورہ
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر سی ایم انسپکشن ٹیم اور صوبائی معاون خصوصی شعیب مرزا نے رات گئے ٹی ایچ کیو کوٹ مومن کا دورہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: بینظیر بھٹو شہید نے رواداری، قانون کی حکمرانی اور عوامی فلاح کے سفر کو آگے بڑھایا: سپیکر قومی اسمبلی
ہسپتال کی حالت
ٹی ایچ کیو کوٹ مومن میں صرف ایک میڈیکل آفیسر موجود تھا جبکہ دیگر ڈاکٹر غائب تھے، جس کی وجہ سے مریض پریشان تھے۔ ٹی ایچ کیو کوٹ مومن کے ڈی ایم ایس ہسپتال ڈیوٹی کی بجائے گھر میں موجود تھے۔
یہ بھی پڑھیں: معذور افراد کے لیے ہمت کارڈ اور معاون آلات کی تقسیم کا عمل مزید تیز کرنے کا فیصلہ
مریضوں کا تجربہ
ٹی ایچ کیو ہسپتال کوٹ مومن کی ڈیوٹی ڈاکٹر نے پوچھنے پر لاہور سے کوٹ مومن سفر کا بتایا۔ زچگی کی مریضہ کو گھر میں ڈیلیوری کے بعد ٹی ایچ کیو ہسپتال کوٹ مومن پہنچ کر طبی امداد کیلئے مزید آدھ گھنٹہ انتظار کرنا پڑا۔
ٹی ایچ کیو کوٹ مومن میں خدمت کاؤنٹر اور ایکسرے روم بھی بند پایا گیا۔ نیز، کوٹ مومن ٹی ایچ کیو میں فری میڈیسن کی فراہمی کے لئے اعلان بھی نہیں ہو رہا تھا۔
معاون خصوصی کی رپورٹ
معاون خصوصی شعیب مرزا نے ٹی ایچ کیو ہسپتال کوٹ مومن میں ریکارڈ بھی چیک کیا اور ہسپتال کی حالت زار پر کارروائی کیلئے رپورٹ ارسال کر دی۔








