انڈر 19 سہ ملکی سیریز، پاکستان نے افغانستان کو 1 وکٹ سے شکست دیدی
پاکستان کی انڈر 19 سہ فریقی سیریز میں فتح
ہرارے (ویب ڈیسک) انڈر 19 سہ فریقی سیریز میں پاکستان نے افغانستان کو 1 وکٹ سے شکست دے دی۔
یہ بھی پڑھیں: اپنی چھت…… اپنا گھر پروگرام کے تحت مکانوں کی تعمیر شروع، وزیر اعلیٰ مریم نواز مانیٹرنگ کریں گی
پاکستان کی شاندار اننگز
ہرارے میں کھیلے گئے دوسرے میچ میں پاکستان نے 227 رنز کا ہدف 9 وکٹوں کے نقصان پر 50 ویں اوور میں حاصل کیا۔ پاکستان کی جانب سے حمزہ ظہور 68 رنز ناٹ آؤٹ بنا کر نمایاں رہے۔ کپتان فرحان یوسف نے 65، احمد حسین نے 31، عثمان خان نے 20، علی حسن بلوچ نے 14، دانیال علی خان نے 8، محمد صیام نے 7، حذیفہ احسن نے 1 جبکہ عمر زیب اور سمیر منہاس بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور روس کے مابین دوطرفہ تجارت سمیت 8 معاہدوں پر دستخط
افغانستان کی بٹنگ
نقاب شفیق نے ناٹ آؤٹ 1 رن اسکور کیا۔ افغانستان کی جانب سے سلام خان نے 4 جبکہ زیت اللہ شاہین نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ عزیر اللہ نیازئی، نورستانی عمرزئی اور واحد اللہ زدران نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔ اس سے قبل پاکستان کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے افغانستان کی ٹیم 50 اوورز میں 226 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: کینیڈین ہائی کمیشن کے زیرِ اہتمام میڈیا لٹریسی اور ڈیجیٹل ریزیلیئنس کے فروغ کے لیے سٹریٹجک ڈائیلاگ
افغانستان کے بہترین اسکورر
عثمان صادات 75 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ کپتان محبوب خان نے 49، فیصل شِینوزادا نے 31، نورستانی عمرزئی نے 16، عزیر اللہ نیازئی نے 12، عزیز اللہ میاخل نے 7، خالد احمدزئی نے 4، سلام خان نے 4، عبدالعزیز نے 1 اور زیت اللہ شاہین بغیر کوئی رن اسکور کیے آؤٹ ہوئے۔ واحد اللہ زدران 4 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
پاکستان کی باولنگ کی کارکردگی
پاکستان کی جانب سے عثمان خان نے 4، محمد صیام اور دانیال علی خان نے 2، 2 جبکہ احمد حسین نے 1 وکٹ حاصل کی۔








