سوات میں موسم سرما کی پہلی برف باری، سیاحوں نے مالم جبہ کا رخ کر لیا
سوات میں پہلی برف باری
سوات (ڈیلی پاکستان آن لائن) موسم سرما کی پہلی برف باری کے بعد سیاحوں نے چیئر لفٹ، سنو فال اور قدرتی حسن کا نظارہ کرنے کے لیے مالم جبہ کا رخ کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں: وہ ہتھیار جو روایتی ایٹم بم سے بھی زیادہ خطرناک ہے
برف باری کے بعد کا منظر
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق طویل خشک سالی کے بعد خیبر پختونخوا کے بالائی اضلاع میں ہونے والی برف باری سے پہاڑوں نے ہر سو سفید چادر اوڑھ لی۔ موسم سرما کی پہلی برف باری کے بعد سیاحوں کی بڑی تعداد نے سوات کے خوبصورت سیاحتی مقام مالم جبہ پر رش لگا دیا۔
سیاحوں کا تجربہ
برف سے اٹے پہاڑ، حسین قدرتی مناظر اور یخ بستہ موسم کا مزہ لینے کے لیے آئے ہوئے بچوں، خواتین اور مردوں نے چیئر لفٹ میں بیٹھ کر خوب انجوائے کیا۔ سیاحوں کا کہنا تھا کہ پاکستان کے شمالی علاقے قدرت کا حسین تحفہ ہیں، یہاں آکر انہیں بہت اچھا لگا۔








