کم پڑھ لکھے بے روزگار افراد کیلئے خوشخبری، خیبرپختونخوا میں نوکریوں کا اعلان
بے روزگار افراد کیلئے خوشخبری
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن): کم پڑھے لکھے بے روزگار افراد کیلئے خوشخبری، خیبرپختونخوا میں نوکریوں کا اعلان کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: گیس بندش کی شکایات پر سوئی سدرن کا مؤقف
نوکریوں کی دستیابی
نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق خیبر پختونخوا کے 28 اضلاع میں سکولوں کیلئے 2 ہزار 800 چوکیداروں کی بھرتی کی منظوری دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جماعت اسلامی کی یوتھ ڈیجیٹل سمٹ جناح کنونشن سنٹر اسلام آبادمیں ہوگی، 12ہزارسے زائد نوجوانوں نے رجسٹریشن کروالی
محکمہ خزانہ کی منظوری
محکمہ خزانہ خیبرپختونخوا کے مطابق سکولوں میں خالی اسامیوں کو پُر کرنے کیلئے بھرتیوں کی باضابطہ منظوری دے دی گئی ہے۔
تقرریوں کا عمل
تقرریاں اشتہار، مقابلے اور میرٹ کی بنیاد پر کی جائیں گی، مانسہرہ میں سب سے زیادہ 377 آسامیاں مختص کی گئی ہیں۔








