نیوایئر نائٹ پر لاہور سمیت پنجاب بھر کیلئے جامع سیکیورٹی پلان مکمل

پنجاب پولیس کی نیو ایئر نائٹ کے لیے سیکیورٹی منصوبہ بندی

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) نیو ایئر نائٹ کے موقع پر لاہور سمیت پنجاب بھر میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے پنجاب پولیس نے جامع سیکیورٹی پلان مکمل کر لیا ہے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے صوبہ بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ رکھنے اور تمام فیلڈ فارمیشنز کو مکمل طور پر چوکس رہنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد، سابقہ منگیتر نے مبینہ طور پر نئی نویلی دلہن کو قتل کردیا

پولیس نفری کی تعیناتی

آئی جی پنجاب کے مطابق نیو ایئر نائٹ پر صوبہ بھر میں 25 ہزار سے زائد پولیس افسران اور اہلکار سیکیورٹی ڈیوٹی انجام دیں گے، جبکہ صرف لاہور میں پانچ ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔ تعینات کی جانے والی نفری میں 419 انسپکٹرز، 1267 سب انسپکٹرز، 2189 اسسٹنٹ سب انسپکٹرز، 1408 ہیڈ کانسٹیبلز اور 16 ہزار 977 کانسٹیبلز شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی نائب صدر کا اچانک استعفیٰ

سیکورٹی کی نگرانی

ڈاکٹر عثمان انور نے بتایا کہ لاہور سمیت پورے صوبے میں سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے تمام سرگرمیوں کی کڑی مانیٹرنگ کی جائے گی۔ پولیس کو ہدایت دی گئی ہے کہ ملک دشمن عناصر، مشکوک افراد اور قانون شکنی میں ملوث عناصر پر خصوصی نظر رکھی جائے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کے مظاہرین کو ڈی چوک سے پیچھے دھکیل دیا گیا، نجی نیوز چینل کا دعویٰ

قوانین کی پاسداری

آئی جی پنجاب نے واضح کیا کہ نیو ایئر نائٹ کے دوران ون ویلنگ، ہوائی فائرنگ اور ہلڑ بازی پر مکمل پابندی عائد ہو گی، جبکہ خواتین اور شہریوں کو ہراساں کرنے والے شرپسند عناصر کے خلاف فوری کارروائی کرتے ہوئے انہیں حوالات میں بند کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: کیریئر کے پیچھے شادی نہ چھوڑیں، لڑکا پسند آئے تو ہاں کردیں، اریبہ حبیب

ٹریفک کے امور کا انتظام

انہوں نے نیو ایئر نائٹ پر ٹریفک کے مربوط اور مؤثر انتظامات یقینی بنانے کا بھی حکم دیا۔ ڈولفن اسکواڈ، پیرو، ایلیٹ فورس اور پنجاب ہائی وے پٹرولنگ کی پٹرولنگ میں اضافہ کیا جائے گا، جبکہ لاہور سمیت صوبے کے تمام شہروں میں سرچ اینڈ سویپ آپریشنز بھی جاری رکھے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: کیا مسلمانوں اور مسلم ممالک کو واقعی ڈونلڈ ٹرمپ پسند ہیں؟

دلچسپی کے امور

آئی جی پنجاب کے مطابق گزشتہ برس ریکارڈ یافتہ ون ویلرز اور ہوائی فائرنگ میں ملوث ملزمان سے پیشگی ضمانتی مچلکے بھی حاصل کیے جائیں گے۔ سی سی پی او لاہور، آر پی اوز اور ڈی پی اوز کو اپنے اپنے علاقوں میں سیکیورٹی انتظامات کی خود نگرانی کی ہدایت کی گئی ہے۔

عوامی آگاہی

پنجاب پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی، ون ویلنگ یا ہوائی فائرنگ کی اطلاع فوری طور پر ہیلپ لائن 15 پر دیں تاکہ بروقت کارروائی ممکن بنائی جا سکے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...