اٹلی پاکستانی شہریوں کے لیے نوکریوں میں کوٹہ مختص کرنے والا پہلا یورپی ملک بن گیا

پاکستانیوں کے لیے نوکریوں کا کوٹہ

روم (ڈیلی پاکستان آن لائن) اٹلی نے پاکستانی شہریوں کے لیے نوکریوں میں باضابطہ کوٹہ مختص کر دیا ہے، جس کے بعد اٹلی پاکستانی ورک فورس کو کوٹہ دینے والا پہلا یورپی ملک بن گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت سائبر دہشتگردی پر بھی اتر آیا، پاکستان نے وفاقی وزارتوں پر سائبر حملے ناکام بنادئیے

کوٹے کی تفصیلات

وزارتِ اوورسیز پاکستانیز کے ترجمان کے مطابق اٹلی نے پاکستان کو آئندہ تین سال کے لیے مجموعی طور پر ساڑھے دس ہزار نوکریوں کا کوٹہ فراہم کیا ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ اس معاہدے کے تحت ہر سال 3,500 پاکستانی شہری روزگار کے لیے اٹلی جا سکیں گے، جن میں 1,500 سیزنل جبکہ 2,000 نان سیزنل کوٹے پر ہوں گے۔ یہ مواقع شپ بریکنگ، زراعت اور ہیلتھ کیئر سمیت مختلف شعبوں میں فراہم کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: دو منٹ کے لیے تاریخ کا سب سے امیر انسان بننے والا شخص، اکاؤنٹ میں کتنی رقم ٹرانسفر ہوئی؟

ملازمتوں کے مواقع

وزارت کے مطابق پاکستانی ہنرمند اور نیم ہنرمند افراد کے لیے ویلڈرز، ٹیکنیشنز، شیف، ویٹرز اور ہاؤس کیپنگ کے شعبوں میں ملازمتوں کے مواقع موجود ہیں، جبکہ نرسنگ، میڈیکل ٹیکنیشن، فارمنگ اور کاشتکاری کے شعبوں میں بھی روزگار کی گنجائش رکھی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب گرین پروگرام : بڑے پیمانے پر شجرکاری اور ماحولیاتی منصوبوں کا آغاز، 24 گھنٹے مانیٹرنگ کی جائے گی

مستقبل کے اقدامات

ترجمان نے مزید بتایا کہ پاکستان اور اٹلی کے درمیان جوائنٹ ورکنگ گروپ کا دوسرا اجلاس فروری میں اسلام آباد میں منعقد ہوگا، جس میں لیبر تعاون کو مزید فروغ دینے پر بات چیت کی جائے گی۔

وفاقی وزیر کی رائے

وفاقی وزیر برائے اوورسیز پاکستانیز چوہدری سالک حسین نے اس پیش رفت کو پاکستان کے لیے ایک اہم سنگِ میل قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس فیصلے سے یورپی لیبر مارکیٹ میں پاکستانی ورک فورس کے لیے نئے دروازے کھلیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستانی محنت کشوں کو عالمی سطح پر باعزت روزگار فراہم کرنے کے لیے مسلسل اقدامات کر رہی ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...