سینئر پاکستانی فنکاروں کے شاندار ڈانس مووز، ویڈیو وائرل
ویڈیو وائرل: سینئر پاکستانی فنکاروں کا شاندار ڈانس
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)نجی تقریب میں سینئر پاکستانی فنکاروں کے شاندار ڈانس مووز کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں: بوڑھے افراد کے درمیان نہر میں تیراکی کے مقابلے کی شرط، ایک ڈوب کر جاں بحق
سینئر فنکاروں کی لازوال شہرت
پی ٹی وی کے سنہری دور میں کام کرنے والے سینئر پاکستانی فنکار آج بھی اپنی لازوال شہرت کے باعث عوام میں وہی مقام رکھتے ہیں جو انہیں 90ء کی دہائی میں ملا تھا۔ اگرچہ ان میں سے کئی فنکار اب سکرین پر کم ہی نظر آتے ہیں، مگر پاکستان میں آج بھی انہیں پہچان اور عزت حاصل ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آسٹریلوی بیٹر میتھیو ویڈ نے بین الاقوامی کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا
دوستی اور تقاریب کا اہتمام
یہ تمام سینئر اداکار آپس میں گہری دوستی رکھتے ہیں اور اکثر نجی تقریبات جیسے سالگرہ، ڈنر نائٹس کا اہتمام کرتے رہتے ہیں۔ حال ہی میں ایسی ہی ایک رنگا رنگ پارٹی کا اہتمام سینئر اداکارہ غزالہ جاوید نے کیا۔
یہ بھی پڑھیں: میں نے حکومت کا ساتھ چھوڑنے کی بات نہیں کی ، خالد مقبول کی وضاحت
رنگا رنگ تقریب کی تفصیلات
غزالہ جاوید کی میزبانی میں ہونے والی اس تقریب میں امبر خان، عدنان جیلانی، فرح نادر، ندیم جعفری، شبانہ کوثر، شازیہ کوثر، کاشف علی سمیت دیگر معروف فنکار شریک ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: بنکاک ائیرپورٹ پر چینی خاتون مسافر کو مبینہ طور پر چھونے والا پاکستانی شخص پکڑا گیا
دلچسپ رقص کے لمحات
تقریب کا سب سے دلچسپ پہلو وہ لمحے تھے جب عدنان جیلانی اور فرح نادر نے بلا جھجک بالی ووڈ گانوں پر ڈانس کیا۔ عدنان جیلانی نے مشہور گیت ’روپ تیرا مستانہ‘ پر رقص کیا، جبکہ فرح نادر نے ’لیلیٰ او لیلیٰ‘ پر شاندار ڈانس مووز دکھا کر محفل کو چار چاند لگا دیے۔
یہ بھی پڑھیں: جرمنی کے کرسمس بازار میں کار سوار نے ہجوم پر کار چڑھا دی، دو افراد جاں بحق متعدد زخمی
محفل کی خوشگوار فضاء
اس موقع پر غزالہ جاوید اور امبر خان نے ندیم جعفری کی گائیکی اور دوستوں کے ڈانس کو بھرپور انداز میں انجوائے کیا۔
مداحوں کا جوش و خروش
امبر خان کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی اس رنگین تقریب کی ویڈیو کو مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جارہا ہے، صارفین سینئر فنکاروں کی توانائی، خوش مزاجی اور زندگی سے بھرپور انداز کو سراہتے نظر آ رہے ہیں۔








