کوئٹہ اور پشاور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں آٹے کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگیا

آٹے کی قیمتوں میں اضافہ

کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) کوئٹہ اور پشاور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں آٹے کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگیا۔ پشاور میں آٹے کی قیمتیں ایک بار پھر سر اٹھانے لگیں اور اسکا گراف بلندی کی طرف ہی جا رہا ہے۔ چند دنوں میں 20 کلو آٹے کا تھیلہ 200 روپے اضافے سے 2650 روپے ہوگیا ہے جبکہ پرچون مارکیٹ میں فی کلو آٹا 10 روپے اضافے سے 140 روپے تک فروخت ہورہا ہے۔ ڈیلروں نے اضافے کی وجہ پنجاب سے خیبر پختونخوا کو آٹے کی ترسیل پر پابندی کو قرار دے دیا۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیل ایران جنگ میں اہم موڑ، ایران سے طیارے عمان کی طرف روانہ، مذاکرات شروع ہونے کا امکان

حکومتی اقدامات

آٹا قیمتوں میں کمی اور استحکام لانے کے لئے، خیبر پختونخوا کے سرکاری گوداموں سے فلور ملوں کو گندم کی سپلائی شروع کرنے کا معاملہ، صوبائی کابینہ کے اگلے اجلاس میں پیش کیا جارہا ہے۔

کوئٹہ میں صورتحال

کوئٹہ میں بھی آٹے کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر اضافہ ہو گیا، 20 کلو کی بوری 200 روپے اضافے کے ساتھ 2500 روپے جبکہ 50 کلو کی بوری 500 روپے اضافے کے ساتھ 6250 روپے تک پہنچ گئی۔ ڈیلرز کا کہنا ہے کہ حکومت کے پاس سٹاک ختم ہونے کے قریب ہے جبکہ پنجاب حکومت نے ضلع بندی کر رکھی ہے اس لئے قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ محکمہ خوراک بلوچستان کے مطابق نجی شعبے کو گندم کی خریداری کا پابند بنایا تھا۔

Categories: قومی

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...