اسحاق ڈار کو صومالیہ کے وزیر خارجہ کا فون، سلامتی کونسل میں تعاون کی درخواست کردی
ٹیلی فونک رابطہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار سے صومالیہ کے وزیر خارجہ عبدالسلام عبدی علی نے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: رافیل طیاروں کی طرح بکرے گرانے والی خاتون قصائی
صومالیہ کے تحفظات
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق صومالی وزیرخارجہ نے سلامتی کونسل میں صومالیہ کے تحفظات کے لیے پاکستان سے تعاون کی درخواست کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: چینی دفاعی ماہر نے جنگی میدان میں کامیابی کو چینی طیاروں اور فوجی ساز و سامان کی بہترین تشہیر قرار دے دیا
پاکستان کی حمایت
اسحاق ڈار نے صومالیہ کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے لیے پاکستان کی حمایت کا اعادہ کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان کی جانب سے اقوام متحدہ اور دیگر کثیرالجہتی فورمز پر صومالیہ کی مکمل حمایت کا یقین دلایا گیا ہے۔ صومالی وزیر خارجہ عبدالسلام عبدی علی نے پاکستان کی حمایت پر شکریہ ادا کیا۔
اقوام متحدہ کا ہنگامی اجلاس
خیال رہے کہ اسرائیل کی جانب سے صومالیہ کی ریاست صومالی لینڈ کو خودمختار ریاست تسلیم کرنے کے اقدام پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا گیا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق صومالیہ کی درخواست پر سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس پیر کو ہوگا۔








