قصور؛ ادھار کی رقم واپس مانگنے پر ملزم نے دکاندار کا گلا کاٹ دیا
معلومات
قصور (ڈیلی پاکستان آن لائن) محلہ اقبال نگر میں ادھار کی رقم واپس مانگنے پر ملزم نے جوان سالہ لڑکے کی شہ رگ کاٹ دی جس کے باعث وہ جاں بحق ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان آج انڈر 18 ایشیا ہاکی کپ کا فائنل جاپان سے کھیلے گا
واقعہ کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق ریسکیو 1122 کا کہنا ہے کہ 18 سالہ ہارون مسیح نے کریانہ کی دکان بنا رکھی تھی، ملزم طمان نے پیسے مانگنے پر چھری سے ہارون کی شہ رگ کاٹ دی۔
یہ بھی پڑھیں: منظوم میزائل اور غزلیاتی بمبار: اک عالمی ادبی جھڑپ
زخمی کی حالت
ملزم کے حملے میں ہارون شدید زخمی ہوگیا جو ہسپتال لے جاتے ہوئے راستے میں دم توڑ گیا۔
پولیس کارروائی
پولیس تھانہ راجہ جنگ نے لاش کو قبضے میں لے کر ہسپتال منتقل کر دیا جبکہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔








