پولیس مقابلہ منگھوپیر: 5 ڈاکو ہلاک
پولیس مقابلہ اور ڈاکوؤں کی ہلاکت
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) کراچی کے علاقے منگھو پیر میں پولیس مقابلے کے دوران 5 ڈاکو ہلاک ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد یونائیٹڈ کا کراچی کے خلاف ٹاس جیت کر باؤلنگ کا فیصلہ
سرچ آپریشن کی تفصیلات
ایس ایس پی ویسٹ طارق مستوئی نے بتایا کہ منگھوپیر کے علاقے خیر آباد میں سرچ آپریشن کیا گیا۔ اسی دوران 2 موٹر سائیکلوں پر ڈاکوؤں کی اطلاع ملی۔ علاقے کی ناکہ بندی کے دوران ڈاکوؤں سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: غیرت کے نام پر قتل غیر شرعی، غیر اسلامی اور غیر قانونی، قتل کرنے والوں پر دہشت گردی کے قانون کے تحت مقدمہ چلایا جائے، پاکستان علماءکونسل کا فتویٰ
ہلاک شدہ ڈاکوؤں سے برآمدگی
انہوں نے بتایا کہ فائرنگ کے تبادلے میں 5 ڈاکو ہلاک ہوئے اور ان کے قبضے سے اسلحہ اور دیگر سامان بھی برآمد کر لیا گیا۔
علاقائی تعاون
ایس ایس پی ویسٹ نے بتایا کہ علاقہ مکین ڈاکوؤں کے گینگ سے کئی روز سے پریشان تھے۔ علاقہ مکینوں کے ساتھ مل کر آپریشن کیا گیا، خیرآباد کے علاقے میں ڈاکو داخل ہوئے تو پولیس نے گھیر لیا۔








