ہوم لینڈ سیکیورٹی فورسز نے حضرموت میں پیش قدمی کرتے ہوئے شہر سیئون کا کنٹرول سنبھال لیا
یمن کی صورتحال میں تبدیلی
صنعاء (ڈیلی پاکستان آن لائن) یمن کے صوبے حضرموت میں صورتحال تیزی سے بدل رہی ہے، جہاں ہوم لینڈ شیلڈ فورسز نے وادی حضرموت میں پیش قدمی کرتے ہوئے شہر سیئون کا کنٹرول سنبھال لیا ہے جب کہ امارات کی حمایت یافتہ جنوبی عبوری کونسل (ایس ٹی سی) پیچھے ہٹ گئی ہے۔ حضرموت کے گورنر سالم الخنباشی نے ہفتے کے روز اعلان کیا کہ سیئون کو مکمل طور پر محفوظ بنا لیا گیا ہے، اور شہریوں سے اپیل کی کہ وہ معمولاتِ زندگی بحال کریں۔ اس سے ایک روز قبل گورنر نے سیکیورٹی خدشات کے باعث عوام کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی گیٹ ماں بیٹی کے مین ہول میں گرنے کے واقعے پر درج مقدمے میں نامزد ملزمان کو پولیس نے گرفتار کر لیا
گورنر کا اعلامیہ
گورنر سالم الخنباشی نے جنوبی عبوری کونسل (STC) کی فورسز سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ جانی نقصان سے بچنے کے لیے مکلا سے عدن کی جانب روانہ ہو جائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مکلا کے شمال میں واقع العدواس فوجی کیمپ بھی اب حکومتی فورسز کے کنٹرول میں آ چکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: محمود خان اچکزئی کی تقاریر اپوزیشن لیڈر کی تقرری میں رکاوٹ، اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ریکارڈ منگوا لیا
فوجی کارروائیاں
العربیہ کو موصول ہونے والی ویڈیو فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہوم لینڈ شیلڈ فورسز وادی حضرموت کے مختلف اضلاع کی جانب بڑھ رہی ہیں، جہاں وہ جنوبی عبوری کونسل کے زیرِ قبضہ فوجی کیمپ واپس لے رہی ہیں۔ یہ پیش رفت اس وقت سامنے آئی جب فورسز نے حضرموت کے شمال میں واقع اسٹریٹجک علاقے العبر سے وادی حضرموت میں داخل ہو کر سیئون شہر کا رخ کیا، جس کا مقصد تمام فوجی تنصیبات کا کنٹرول حاصل کرنا بتایا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹک ٹاکر رجب بٹ نے ساتھیوں سمیت نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنا دیا
حفاظتی چیک پوسٹس پر قبضہ
اس سے قبل ہفتے کے روز العربیہ کے نمائندے نے اطلاع دی تھی کہ ہوم لینڈ شیلڈ فورسز نے شیبام اور سیئون کے درمیان واقع البحیرہ چیک پوسٹ، سیئون ایئرپورٹ اور شہر میں موجود متعدد سرکاری عمارتوں پر بھی قبضہ کر لیا ہے۔
اگلا ہدف مکلا
ذرائع کے مطابق فورسز کا اگلا ہدف جنوبی حضرموت کا سب سے بڑا شہر مکلا ہے، تاہم اس سے قبل ان تمام علاقوں کو مکمل طور پر محفوظ بنایا جائے گا جن میں وہ جمعے سے داخل ہو چکی ہیں۔ علاقے سے سامنے آنے والی تصاویر میں واضح طور پر دیکھا گیا کہ ہوم لینڈ شیلڈ فورسز کی آمد سے قبل جنوبی عبوری کونسل کی فورسز سیئون ایئرپورٹ سے فرار ہو چکی۔








