چین نے امریکا سے وینزویلا کے صدر مادورو کی فوری رہائی کا مطالبہ کر دیا
چین کا امریکا سے مطالبہ
بیجنگ (ڈیلی پاکستان آن لائن) چین نے امریکا سے وینزویلا کے صدر نکولس مادورو اور ان کی اہلیہ کی فوری رہائی کا مطالبہ کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی؛ گڈاپ دنبہ گوٹھ میں گاڑی کی سکوٹی کو ٹکر، ایک خاتون جاں بحق، دوسری زخمی
بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی
چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ مادورو اور ان کی اہلیہ کی گرفتاری بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے اور اس اقدام پر چین شدید تشویش میں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں سی ٹی ڈی کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ، دو دہشت گرد ہلاک
امریکا کی ذمہ داری
وزارت خارجہ نے زور دیا کہ امریکا مادورو اور ان کی اہلیہ کی ذاتی سلامتی کو یقینی بنائے اور انہیں فوراً رہا کرے۔
یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت جنگ، چینی وزارت خارجہ نے اہم بیان جاری کر دیا
وینزویلا میں حکومتی تبدیلی کی کوششیں
چین نے یہ بھی کہا کہ امریکا وینزویلا کی حکومت کا تختہ الٹنے کی کوششیں بند کرے اور تمام مسائل کو بات چیت اور مذاکرات کے ذریعے حل کرے۔
یہ بھی پڑھیں: 15 سال کی تھی جب ٹرمپ نے زیادتی کی کوشش کی، نئی ایپسٹین فائلز میں امریکی صدر پر خاتون سے زیادتی کا الزام
امریکی کارروائی کی تفصیلات
یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب امریکی فوج نے وینزویلا میں کارروائی کرتے ہوئے صدر مادورو اور ان کی اہلیہ کو حراست میں لے کر ملک سے باہر منتقل کر دیا۔
خطے میں امن و استحکام کا خطرہ
چین نے اس کارروائی کو عالمی قوانین کی خلاف ورزی اور خطے میں امن و استحکام کے لیے خطرہ قرار دیا ہے۔








