الیکشن کمیشن پاکستان نے پنجاب کے لیے الیکشن ٹربیونل کا اعلان کردیا

الیکشن ٹربیونل کی تقرری
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) الیکشن کمیشن پاکستان نے پنجاب کیلئے الیکشن ٹربیونل مقرر کردیئے۔
یہ بھی پڑھیں: پیسہ انعام اور نوبل انعام یافتہ ڈاکٹر عبدالسلام کی جھنگ سے محبت کی کہانی
مختلف اضلاع کیلئے ججز کی تقرری
سما ٹی وی کے مطابق جسٹس (ر) محمود مقبول باجوہ کو گجرات، منڈی بہاؤالدین، نارووال، گوجرانوالہ کیلئے مقرر کیا گیا ہے۔
اسی طرح، جسٹس (ر) ظفر اقبال بہاولپور، بہاولنگر، رحیم یار خان، لودھراں، مظفرگڑھ کیلئے مقرر کئے گئے ہیں۔ جبکہ جسٹس (ر) عبدالشکور پراچہ راولپنڈی، اٹک، تلہ گنگ، جہلم، مری، چکوال کیلئے مقرر کئے گئے ہیں۔
چیف سیکرٹری پنجاب کی اطلاع
الیکشن کمیشن نے ان نئی تقرریوں سے چیف سیکرٹری پنجاب کو آگاہ کردیا ہے۔