نسیم شاہ کو جرمانہ

نسیم شاہ پر جرمانہ عائد

دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی فاسٹ بولر نسیم شاہ پر جرمانہ عائد کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ کی دولت میں ایک دن کے دوران کھربوں کا اضافہ ، امریکی تاریخ کے امیر ترین صدر بن گئے

آئی سی سی کی جانب سے فیصلہ

تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے انٹرنیشنل لیگ ٹی ٹوئنٹی (ILT20) میں ضابطہ اخلاق کی لیول 1 خلاف ورزی پر نسیم شاہ پر جرمانہ عائد کیا۔ انٹرنیشنل لیگ ٹی ٹوئنٹی میں ڈیزرٹ وائپرز کی نمائندگی کرنے والے فاسٹ بولر نسیم شاہ کو اتوار کو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے لیگ کے سیزن 4 کے فائنل میں ایم آئی ایمریٹس کے خلاف میچ کے دوران لیول 1 خلاف ورزی پر میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آپ کسی کو بھی خوش نہیں کر سکتے، عادت، عادت ہے اسے کھڑکی سے باہر نہیں پھینک سکتے، اسے دور کرنے کیلئے قدم قدم زینہ طے کرنا ہو گا.

آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی

22 سالہ نسیم شاہ کو آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کے آرٹیکل 2.5 کی خلاف ورزی کا مرتکب پایا گیا، جو آؤٹ ہونے کے بعد بیٹر کو اشتعال دلانے یا توہین آمیز رویے، زبان یا اشاروں سے متعلق ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں انسداد پولیو مہم یکم ستمبر سے شروع ہوگی

واقعہ کی تفصیلات

’’جیو نیوز‘‘ کے مطابق یہ واقعہ اتوار کو انٹرنیشنل لیگ ٹی ٹوئنٹی کے کھیلے گئے فائنل کے 11ویں اوور میں پیش آیا، جب ایم آئی ایمریٹس کے کپتان کیرون پولارڈ نے نسیم شاہ کی گیند کا دفاع کیا اور گیند سیدھی نسیم کی طرف گئی۔

تاہم نسیم شاہ نے گیند اٹھا کر مسکراتے ہوئے پولارڈ کی طرف دیکھا، جس پر پولارڈ نے جارحانہ ردِعمل دیا اور دونوں کے درمیان تلخ کلامی شروع ہو گئی۔ اس دوران دونوں کھلاڑی ایک دوسرے کے قریب آ گئے، پولارڈ واضح طور پر غصے میں دکھائی دیئے جبکہ نسیم شاہ بھی جواب دیتے نظر آئے۔ امپائرز اور ڈیزرٹ وائپرز کے کھلاڑیوں نے مداخلت کر کے معاملہ ختم کروایا، تاہم دونوں کھلاڑی ناخوش دکھائی دے رہے تھے۔

آؤٹ کرنے کے بعد کی صورت حال

بعد ازاں نسیم شاہ نے 16ویں اوور کی پہلی گیند پر پولارڈ کو آؤٹ کر دیا۔

Categories: کھیل

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...