خالدہ ضیا کے انتقال پر تعزیت کے لیے پاکستانی قونصلہ جنرل کا دبئی میں بنگلہ دیش کے قونصل خانے کا دورہ، تاثرات درج کیے۔
دبئی میں تعزیتی دورہ
دبئی (طاہر منیر طاہر) قونصلیٹ جنرل آف پاکستان دبئی کے قونصل جنرل حسین محمد نے بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کی چیئرپرسن اور بنگلہ دیش کی سابق وزیر اعظم بیگم خالدہ ضیا کے انتقال پر اظہار تعزیت کے لیے دبئی میں بنگلہ دیش کے قونصلیٹ جنرل کا دورہ کیا۔
تعزیتی کتاب میں تاثرات
قونصل جنرل حسین محمد نے تعزیتی کتاب میں اپنے تاثرات درج کرتے ہوئے کہا کہ بنگلہ دیش کی ترقی کے لیے بیگم خالدہ ضیاء کی زندگی بھر کی خدمات ایک لازوال میراث چھوڑتی ہیں۔ وہ پاکستان کی پرعزم دوست تھیں، حکومت اور پاکستان کے عوام دکھ کی اس گھڑی میں بنگلہ دیش کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔ میں ان کے خاندان اور بنگلہ دیش کے عوام سے دلی تعزیت پیش کرتا ہوں، ان کی قیادت اور خدمات کو احترام کے ساتھ یاد رکھا جائے گا، ان کی روح کو سکون ملے۔







