جاپان کے خطے جوگوکو میں 6.2 شدت کا زلزلہ
زلزلہ کی شدت
ٹوکیو (ڈیلی پاکستان آن لائن) جاپان کے خطے جوگوکو میں 6.2 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی کی 6 اور بشریٰ بی بی کی ایک مقدمے میں درخواست ضمانت پر سماعت 20 مئی تک ملتوی
زلزلے کا مرکز
غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق زلزلے کا مرکز صوبہ شیمانے کے مشرقی علاقے میں تھا، جس کے بعد کئی شدید آفٹر شاکس بھی محسوس کیے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (بدھ) کا دن کیسا رہے گا؟
سونامی کا خطرہ
جاپانی حکام کے مطابق زلزلے کے بعد سونامی کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ زلزلے کی شدت جاپان کے 1 سے 7 کے زلزلہ پیمانے پر بالائی درجے کی پانچ ریکارڈ کی گئی۔
ریلوے سروس متاثر
جاپان ریلوے نے زلزلے کے باعث اوساکا اور ہاکاتا کے درمیان بلٹ ٹرین سروس عارضی طور پر معطل کر دی ہے۔








