شادی کے وقت شاہ رخ خان کا نام بدل کر کونسا ہندو نام رکھا تھا؟ بیوی گوری نے بڑا انکشاف کردیا
گوری خان کا انکشاف
ممبئی (ویب ڈیسک) بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان نے اپنے شوہر کے اصل نام کے حوالے سے بڑا انکشاف کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مریم نواز کی طبیعت ناسازی سے متعلق سوال پر علی امین گنڈاپور نے کیا کہا؟ جانیے
شادی کی ہچکچاہٹ
نجی ٹی وی آج نیوز کے مطابق بالی ووڈ کے مسلمان اداکار شاہ رخ خان کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی گوری خان نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ ابتدا میں ان کے والدین ہچکچاہٹ کا شکار تھے کیونکہ ان کی بیٹی بین المذاہب شادی کرنے کی خواہش مند تھی۔
یہ بھی پڑھیں: پاک روس دو طرفہ تعلقات میں اہم پیشرفت، روسی وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان متوقع
نام کا انتخاب
اسی ہچکچاہٹ کو دور کرنے کی جدوجہد کے بارے میں بات کرتے ہوئے گوری خان نے بتایا کہ ’ہم نے شاہ رخ خان کا نام ”ابھینو“ رکھا تاکہ میرے والدین انہیں ہندو لڑکے کے طور پر دیکھیں، لیکن یہ واقعی بچگانہ اور بے وقوفی تھی۔‘ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ شادی کے وقت میرے خاندان میں کئی لوگوں کو یہ فکر تھی کہ کہیں شاہ رخ مجھ پر اسلام قبول کرنے کے لیے دباؤ نہ ڈال دیں۔
یہ بھی پڑھیں: نجی کالج واقعہ سے متعلق غلط خبر پھیلانے پر خود کو طالبہ کی ماں ظاہر کرنے والی خاتون گرفتار
شادی کی عمر
واضح رہے کہ جب گوری نے 1991 میں شادی کی تھی تو وہ محض 21 برس کی تھیں جبکہ شاہ رخ 26 سال کے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: سیکیورٹی فورسز کے خیبرپختونخوا میں دو مختلف آپریشنز، 4 خوارجی ہلاک
مذہب کا احترام
اپنے مذہب تبدیل نہ کرنے کے فیصلے کے بارے میں بات کرتے ہوئے گوری نے ایک انٹرویو میں مزید یہ بھی کہا کہ ’میں شاہ رخ خان کے مذہب کا احترام کرتی ہوں، لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ میں اپنا مذہب تبدیل کروں گی۔ میرا ماننا ہے کہ ہر شخص کو اپنے عقیدے پر عمل کرنا چاہیے، اور ایک دوسرے کا احترام ہونا چاہیے۔ اسی طرح دیوالی کے موقع پر میں پوجا کی قیادت کرتی ہوں، اور پورا خاندان میرے پیچھے چلتا ہے۔ عید کے موقع پر شاہ رخ قیادت کرتے ہیں اور ہم ان کی پیروی کرتے ہیں‘۔
فیملی کی پریشانی
گوری کا مزید کہنا تھا کہ شاہ رخ کبھی میرے مذہب کی بے حرمتی نہیں کریں گے۔ لیکن میری والدہ اب بھی اس صورت حال سے پریشان ہوتی ہیں، جب آریان انہیں کہتا ہے کہ ’میں مسلمان ہوں‘۔