بورے والا، ادھار کی رقم 500 روپے واپس مانگنے پر نوجوان قتل
سانحہ بورے والا
وہاڑی (ویب ڈیسک) بورے والا میں ادھار کی رقم 500 روپے واپس مانگنے پر دو افراد نے چھریوں کے وار کرکے نوجوان کو قتل کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: راوی میں شاہدرہ کے مقام پر پانی میں اضافہ، اونچے درجے کا سیلاب، ہائی الرٹ جاری
مقتول کی شناخت
پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت ارسلان سکنہ ظفر کالونی کے نام سے ہوئی، واقعہ تھانہ صدر کی حدود چنوں موڑ کے قریب پیش آیا۔ مقتول کی لاش ٹی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دی گئی۔
پولیس کی کارروائی
تھانہ صدر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔








