1. 10 بیٹیوں کے بعد بیٹے کی پیدائش، باپ بیٹیوں کا نام بھول گیا
10 بیٹیوں کے بعد بیٹے کی خوشخبری
نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست ہریانہ کے ایک جوڑے کے ہاں 10 بیٹیوں کے بعد بیٹے کی پیدائش ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کو جیل میں سہولیات کی مبینہ عدم فراہمی کیخلاف عدالت سے رجوع کرلیا
شادی کے بعد کا سفر
بھارتی میڈیا کے مطابق 37 سالہ خاتون کی شادی 38 سالہ سنجے کمار سے 2007 میں ہوئی تھی۔ 19 سال کے دوران جوڑے کے ہاں 10 بیٹیوں کی پیدائش ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت نے مزید 2 لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کا آرڈر دے دیا
بیٹے کی خواہش
بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سنجے کمار نے کہا کہ ہمیں بیٹے کی خواہش تھی اور میری بیٹیاں بھی چاہتی تھیں کہ ان کا بھائی ہو، خدا نے اب بیٹا دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وہ خاندان جس کے ہاں 65 سال بعد پہلے لڑکے کی پیدائش
بیٹیوں کی تعلیم
سنجے کمار کے مطابق ان کی پہلی بیٹی 12 ویں کلاس کی طالبہ ہے جبکہ 10 میں سے زیادہ تر بیٹیاں سکول جاتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں صفائی کے نظام سے جکارتہ سے نیروبی تک تمام ممالک سبق سیکھ رہے ہیں، وزیر بلدیات۔
سوشل میڈیا پر وائرل کہانی
ان کی کہانی سوشل میڈیا پر اس وقت وائرل ہوئی جب میڈیا سے گفتگو کے دوران سنجے بیٹیوں کے نام بھول گئے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی اداکارہ نے پیسے نہ دینے پر پروڈیوسر کو چپل دے ماری
بیٹیوں کے نام پوچھنے پر پریشانی
میڈیا نے ان کی بیٹیوں کا نام پوچھا تو سنجے کو نام بتانے میں مشکلات پیش آئیں، تاہم ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنی تمام بیٹیوں کو تعلیم دلوانے کے خواہشمند ہیں۔
پیدائش کا خطرناک عمل
دوسری جانب خاتون کی ڈیلیوری کرنے والی ڈاکٹر نے بتایا کہ خاتون کی زچگی کا عمل انتہائی خطرناک تھا لیکن خوش قسمتی سے ماں اور بچہ اب صحت مند ہیں۔








