وزیراعلیٰ کا سرکاری ہسپتالوں کے لیے نئی ادویات کی فہرست تیار کرنے کا حکم، 80 ارب روپے فراہم کر رہے ہیں، نااہل اور کام چوروں کو گھر جانا ہوگا: مریم نواز

وزیر اعلیٰ پنجاب کا نیا فیصلہ

لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سرکاری ہسپتالوں کے لئے نئی میڈیسن لسٹ بنانے کا حکم دے دیا۔ نئی میڈیسن کی لسٹ مرتب کرنے کے لئے کمیٹی بنانے کی بھی ہدایت کی۔

یہ بھی پڑھیں: بجلی چور معیشت کے لیے سنگین خطرہ، قومی ترقی میں بھی رکاوٹ ڈال رہے ہیں: سی ای او لیسکو رمضان بٹ

خصوصی اجلاس کی تفصیلات

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا جس میں ہیلتھ پراجیکٹس کی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں سرکاری ہسپتالوں میں دوران ڈیوٹی ڈاکٹر، نرس کے موبائل استعمال پر پابندی پر اتفاق کیا گیا ہے۔ اس موقع پر ہسپتالوں کے سیکیورٹی گارڈ، وارڈ بوائے، نرسوں، فارمیسی سٹاف کو باڈی کیم لگانے کا اصولی فیصلہ کیا۔ وزیراعلیٰ نے ہر سرکاری ہسپتال میں روزانہ 9بجے تک مکمل سٹیم کلینگ(Cleaning) کرنے کی ہدایت کی۔ اجلاس میں پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں کو جدید طبی آلات سے لیس کرنے کے لئے چینی ساختہ طبی آلات کی اجازت نامے پر بھی غور کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: لڑکوں کو شادی جلدی کرلینی چاہیے: سابق کپتان شعیب ملک کا مشورہ

شکایات کا سخت نوٹس

وزیر اعلیٰ نے ہسپتالوں میں موجود سیکیورٹی کمپنیوں اور سیکیورٹی گارڈ کے خلاف عوامی شکایات کا سخت نوٹس لیا، ہسپتالوں میں میڈیسن کی فراہمی کے فول پروف طریقۂ کار اپنانے کا حکم دیا۔ اس موقع پر پنجاب میں ایم ایس پول قائم کرنے اور صرف پرفارمنس پر تنخواہیں بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے بھارت کے لیے فضائی حدود بندش میں 23 دسمبر تک توسیع کردی

کمیونٹی ہیلتھ اور ڈیٹا اینالیسز سنٹر

اجلاس میں کمیونٹی ہیلتھ انسپکٹرز کو ہاسپٹل سروے کی ذمہ داری بھی سوپننے پر اتفاق کیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے ہیلتھ میں عوامی فلاحی اقدامات کی افادیت کا جائزہ لینے کے لئے ڈیٹا اینالیسز سنٹر قائم کرنے کا حکم دیا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ مریم نواز کی خضدار میں سکول بس پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت

ڈاکٹرز کی بھرتی اور خدمات

اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ پنجاب میں 2500 سے زائد ڈاکٹرز کو دوسال سے کم عرصے میں جاب مل چکی ہیں۔ پنجاب بھر میں کارڈیک میڈیسن ہوم ڈیلیوری کے لئے 5 لاکھ 85 ہزار مریض رجسٹرڈ کیے گئے ہیں۔ بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ ہیپاٹائٹس اور ٹی بی کے 6 ہزار مریضوں کو گھروں کی دہلیز پر میڈیسن کی فراہم کی گئی ہے۔

وزیر اعلیٰ کا عزم

وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ 80 ارب روپے میڈیسن کے لئے دے رہے ہیں اور ادویات کا نہ ملنا ناقابل فہم ہے۔ اب عوام کے پیسے اور وقت ضائع نہیں ہوں گے، نااہل اور کام چوروں کو گھر جانا ہوگا۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...