مفت عمرے کا جھانسہ دے کر منشیات اسمگل کرنے والی گروہ کا سرغنہ فیصل آباد سے گرفتار
فیصل آباد میں منشیات اسمگل کرنے والا گروہ پکڑا گیا
فیصل آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) مکوآنہ سے منشیات اسمگل کرنے والا گروہ کا سرغنہ گرفتار کرلیا گیا۔ ملزم مفت عمرے کا جھانسہ دے کر زائرین کے ذریعے منشیات اسمگل کرتا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: زمبابوے سے ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ کی اننگز اور 359 رنز سے ریکارڈ فتح
گرفتاری اور منشیات کی برآمدگی
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو 5 کلو سے زائد چرس برآمد ہونے پر رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا۔ ملزم کے خلاف تھانہ کھرڑیا نوالہ میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹی 20 ورلڈکپ، انگلینڈ نے سخت مقابلے کے بعد نیپال کو 4 رنز سے شکست دیدی
مفت عمرہ کا جھانسہ
ملزم نے 3 خواتین سمیت 5 پاکستانیوں کو مفت عمرہ کا جھانسہ دے کر منشیات کی ترسیل کے لئے استعمال کیا تھا۔ مفت عمرہ پر جانے والے پانچوں افراد کو سعودی عرب میں 25، 25 سال قید کی سزا ہوئی۔
ملزم کی حالیہ تاریخ
پولیس کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے کے مقدمے میں گرفتار ملزم چند روز قبل ضمانت پر رہا ہو کر جیل سے آیا تھا۔








