تحریک انصاف نے جناح گراؤنڈ میں جلسے کیلئے 25 لاکھ کا ڈیپازٹ جمع کرادیا
پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے سیکیورٹی ڈپازٹ
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے مزارِ قائد مینجمنٹ بورڈ کو جلسے کیلئے 25 لاکھ روپے سیکیورٹی ڈپازٹ جمع کرادیا۔ تحریک انصاف کی جانب سے سیکیورٹی ڈپازٹ کی رقم پے آرڈر کی صورت میں جمع کرائی گئی ہے۔ اتوار کو مزارِ قائد پر پی ٹی آئی جلسہ کرے گی۔
سندھ حکومت کی جانب سے اجازت
نجی ٹی وی 24 نیوز کے مطابق سندھ حکومت نے پی ٹی آئی کو جناح گراؤنڈ میں جلسہ کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ ترجمان سندھ حکومت کا کہنا ہے کہ جلسے پر کوئی پابندی نہیں ہے، کراچی میں جلسہ کیلئے پی ٹی آئی کو قانون کے مطابق اجازت دی گئی۔








