جن کی اپنی کوئی کارکردگی نہیں وہ دوسروں سے سوال کر رہے ہیں: عظمیٰ بخاری

```html
وزیر اطلاعات پنجاب کا بیان
لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ جن کی خود کوئی کارکردگی نہیں وہ دوسروں سے سوال کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان نیوی کو تیار دیکھ کر دشمن کو آگے بڑھنے کی ہمت نہیں ہوئی : وائس ایڈمرل رب نواز
خیبرپختونخوا حکومت کا جائزہ
مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ کے پی حکومت کا ریلیف سے کوئی تعلق ہے نہ کسان سے اور نہ ہی سولر پینل بانٹنے سے۔ بھائی یہ کر کیسے لیتے ہیں آپ لوگ؟ کے پی حکومت کے پاس روٹی سستی کرنے کا میکنزم تک نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: صارفین کی حقیقی عمر کی تصدیق کے لیے میٹا نے اے آئی کا سہارا لے لیا
مریم نواز کی کارکردگی
انہوں نے کہا کہ پنجاب کا کسان مریم نواز کی کارکردگی سے مطمئن ہے، مریم نواز کسانوں کے لئے کسان پیکیج پر عمل درآمد شروع کر چکی ہیں، لاکھوں کسانوں کا درخواستیں دینا انکا مریم نواز پر اعتماد ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مغربی و مشرقی پاکستان سے تعلق رکھنے والے طلباء نے دس دس کی ٹولیوں میں دس دس دن گاؤں میں قیام کر کے متعدد خدمات انجام دیں
کسانوں کے لئے اقدامات
وزیراطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ کسانوں کو ٹریکٹر سکیم کے تحت ہزاروں ٹریکٹرز تقسیم کرنے جا رہے ہیں، ڈیڑھ لاکھ کسان کارڈ تقسیم کئے جا چکے ہیں، مریم نواز نے چند ماہ میں پنجاب کے لوگوں کو سستی روٹی اور سستا آٹا فراہم کیا ہے۔ مریم نواز کی حکومت نے پنجاب کے لوگوں کو بجلی کے بلوں میں بھی 55 ارب کا ریلیف دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: زمبابوے کے کھلاڑی سکندر رضا ٹاس سے صرف 10 منٹ پہلے انگلینڈ سے سیدھا قذافی اسٹیڈیم پہنچ کر میچ جیتا گئے۔
سولر پینل منصوبہ
انہوں نے کہا کہ مریم نواز جلد پنجاب میں سولر پینل کا بھی منصوبہ لا رہی ہیں، کے پی حکومت نے بھی سولر پینل دینے کا اعلان کیا تھا لیکن وہ صرف اعلان ہی رہا۔
کے پی حکومت کی مالی مشکلات
عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ کے پی حکومت کے پاس سرکاری ملازمین کو تنخواہیں دینے اور یونیورسٹیاں چلانے تک کے بھی فنڈز میسر نہیں، صوبے کے عوام کیلئے ان کے پاس فنڈز نہیں مگر دھرنے، جلسوں اور احتجاج کے لئے تمام مسائل میسر ہیں۔
```