کسی کو پسند آئے نہ آئے، گرین لینڈ ہم لے کر رہیں گے: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ
ٹرمپ کا گرین لینڈ پر بیان
نیویارک (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا کہ کسی کو پسند آئے نہ آئے، گرین لینڈ ہم لے کر رہیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پاک بحریہ کے بیڑے میں چوتھے آف شور پیٹرول ویسل پی این ایس یمامہ کی شمولیت
چین اور روس کا خطرہ
تیل کمپنیوں کے سربراہاں سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر ہم نے گرین لینڈ پر قبضہ نہ کیا تو چین یا روس وہاں قابض ہوں گے۔ ہم دونوں کو اپنا ہمسایہ بنانا نہیں چاہتے، میں چاہتا ہوں کہ یہ کام آسانی سے ہو، ورنہ مشکل طریقہ اختیار کرنا پڑے گا۔
پاک بھارت جنگ کو روکنے کا دعویٰ
صدر ٹرمپ نے ایک بار پھر پاک بھارت جنگ روکنے کا کریڈٹ لیا اور کہا کہ آٹھ طیارے گر چکے تھے، میں نے جنگ پھیلنے سے پہلے ختم کروائی۔ وزیراعظم پاکستان نے اعتراف کیا کہ میں نے لاکھوں جانیں بچائیں، نوبیل انعام کا مجھ سے زیادہ کوئی حقدار نہیں ہو سکتا۔








