بھارتی ریاست ہماچل پردیش میں بس گہری کھائی میں جاگری، 8 افراد ہلاک، متعدد زخمی
بھارتی ریاست ہماچل پردیش میں بس کا حادثہ
سرمور (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی ریاست ہماچل پردیش میں بس گہری کھائی میں جاگری، 8 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں: ارضی کیفیات دیکھتے ہوئے حل نکالا گیا کہ پہلے سکھر والے کنارے سے بھکر جزیرے تک ستونوں والا روایتی پْل بنایا جائے، یہ پل 1885ء میں مکمل بھی ہو گیا
واقعے کی تفصیلات
’’جیو نیوز‘‘ نے بھارتی میڈیا کے حوالے سے بتایا کہ ہماچل پردیش میں یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں مسافر بس گہری کھائی میں گر گئی۔ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ یہ واقعہ ضلع سرمور میں پیش آیا جہاں مسافر بس کپوی سے شملہ جا رہی تھی کہ ہری پوردھر کے قریب پہاڑ سے کھائی میں جاگری۔
امداد کی کارروائیاں
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کیں۔ حادثے کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں جنہیں فوری طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔








