کاروباری ہفتے کے آخری روز فی تولہ سونا 3700 روپے مہنگا
سونے کی قیمت میں اضافہ
کراچی (ویب ڈیسک) کاروباری ہفتے کے آخری روز ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 3700 روپے کا بڑا اضافہ ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں: خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری نے قوم سے سیلاب کی مشکل گھڑی میں متحد ہونے کی اپیل کر دی
سونے کی نئی قیمتیں
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس اضافے کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ 4 لاکھ 73 ہزار 262 روپے ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونا 3172 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 5 ہزار 745 روپے ہوگیا ہے۔
عالمی صرافہ بازار کی صورتحال
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ بازار میں سونے کا بھاؤ 37 ڈالر اضافے سے 4509 ڈالر فی اونس ہے۔








