ویرانی سے روشنی تک، پی ایس ایل کی کہانی
کھیل اور قومیت کی ایک نئی شکل
کھیل کسی بھی معاشرے کی روح ہوتے ہیں۔ یہ صرف جسمانی سرگرمی نہیں بلکہ قومی مزاج، اجتماعی حوصلے اور زندہ قوم ہونے کی علامت ہوتے ہیں۔ جب کسی ملک کے اسٹیڈیم آباد ہوں، جب بچوں کے ہاتھوں میں بیٹ اور گیند ہوں، اور جب گلیوں میں کھیلوں کی آوازیں گونج رہی ہوں تو سمجھ لیجیے کہ وہ معاشرہ مایوسی نہیں بلکہ امید کے ساتھ سانس لے رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 9 سال سے لاپتہ ایم کیو ایم لندن کے کارکن کو ہر ممکن تلاش کرنے کا حکم
پاکستان کا کھیلوں کی رونق سے محرومی کا دور
بدقسمتی سے، پاکستان ایک طویل عرصے تک اس خوشی اور رونق سے محروم رہا۔ وہ میدان جو کبھی قذافی اسٹیڈیم، نیشنل اسٹیڈیم اور راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کی پہچان تھے، دہشت گردی کے سائے میں آ کر ویران ہو گئے۔ عالمی ٹیموں نے پاکستان آنا چھوڑ دیا، غیر ملکی کھلاڑیوں نے معذرتیں شروع کر دیں اور دشمنوں کو یہ پروپیگنڈا کرنے کا موقع مل گیا کہ پاکستان کھیلوں کے لیے غیر محفوظ ملک ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایک کروڑ سر کی قیمت والے ڈاکو میرالٹھانی نے ساتھیوں سمیت ہتھیار ڈال دیئے
بھارتی سازش اور پاکستانی عزم
یہ سب کچھ اچانک نہیں ہوا۔ اس کے پیچھے ایک منظم منصوبہ تھا۔ بھارت نے ہمیشہ یہ کوشش کی کہ پاکستان کو عالمی سطح پر تنہا کیا جائے، چاہے وہ سفارت کاری ہو، معیشت ہو یا کھیل۔ کھیل چونکہ براہ راست عوام سے جڑے ہوتے ہیں، اس لیے بھارت نے اس محاذ کو خاص طور پر نشانہ بنایا۔ دہشت گردی کو ہوا دی گئی، مخصوص واقعات کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا گیا اور گودی میڈیا نے پاکستان کے خلاف زہر اگلنے میں کوئی کسر نہ چھوڑی۔
یہ بھی پڑھیں: وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے
پاکستان کا عزم وحدت اور ترقی
لیکن تاریخ گواہ ہے کہ قوم آزمائشوں میں ہی مضبوط ہوتی ہے۔ دہشت گردی کے عروج کے دنوں میں جب ہر طرف خوف کا راج تھا، تب بھی ریاست نے ہار نہیں مانی۔ سیکیورٹی اداروں نے دن رات محنت کی، قربانیاں دیں اور دہشت گردی کے نیٹ ورک کو توڑ کر رکھ دیا۔ یہ محنت کسی ایک آپریشن تک محدود نہیں تھی بلکہ ایک مسلسل جدوجہد تھی، جس کا مقصد فقط امن قائم کرنا نہیں بلکہ قوم کا اعتماد بحال کرنا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب حکومت کا بسنت پر لاہور میں بسیں اور رکشے فری چلانے کا اعلان
پاکستان سپر لیگ: ایک نئی شروعات
پاکستان سپر لیگ اسی جدوجہد کا عملی ثبوت ہے۔ پی ایس ایل کا آغاز ایسے وقت میں ہوا جب پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ تقریباً ختم ہو چکی تھی۔ ابتدا میں میچز بیرون ملک ہوئے، لیکن نیت یہی تھی کہ یہ لیگ ایک دن پاکستان واپس آ سکے گی۔ ہر سیزن کے ساتھ یہ عزم مضبوط ہوتا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب کی صنعتی کارکنوں کے لیے 720 فلیٹس کی قرعہ اندازی
نئی ٹیموں کا اضافہ اور مستقبل کی امیدیں
آج پاکستان سپر لیگ کا دائرہ مزید وسیع ہو چکا ہے۔ حیدرآباد اور سیالکوٹ کے نام سے دو نئی ٹیموں کی شمولیت عزم و اعتماد کی علامت ہے۔ یہ وہی پاکستان ہے جس کے بارے میں کبھی کہا جاتا تھا کہ یہاں کوئی سرمایہ لگانے کو تیار نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت میں عمران خان کے ایکس اکاؤنٹ کی بندش، پی ٹی آئی کا سخت ردعمل سامنے آگیا
پرامن پاکستان کی نشانی
پی ایس ایل کی کامیابی اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان کا مستقبل روشن ہے۔ جب اسٹیڈیم میں تالیاں بجتی ہیں، جب قومی ترانہ گونجتا ہے تو یہ لمحہ ہر اس سازش کا جواب بن جاتا ہے جو پاکستان کو کمزور دیکھنا چاہتی ہے۔ کھیل کے میدان دوبارہ آباد ہو رہے ہیں، اور یہ آباد میدان اس بات کا اعلان ہیں کہ پاکستان نہ جھکا ہے، نہ جھکے گا۔
یہ بھی پڑھیں: علی امین کو وزیراعلیٰ بنانے والے اب بھی ان سے مطمئن ہیں، حکومت گرانے کے حق میں نہیں، ایمل ولی خان
وزیر اعظم کا اہم کردار
وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف کا کردار بھی اس پورے منظرنامے میں نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ وہ خاموشی سے اہداف کو نشانہ بناتے ہوئے پاکستان کی ترقی کی راہ ہموار کر رہے ہیں۔
نئی شروعات کا پیغام
یہ پیغام ہے کہ کھیل نفرت سے نہیں، محبت سے پھلتے پھولتے ہیں۔ بھارت کی خواہش کہ پاکستان کے میدان ہمیشہ ویران رہیں، اب دفن ہو چکی ہے۔ یہ اس یقین کا اظہار ہے کہ پاکستان کا مستقبل روشن ہے۔ کیونکہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے قوم کو ایک ہی سبق دیا ہے کہ پاکستان ہمیشہ زندہ باد۔
نوٹ: یہ مصنف کا ذاتی نقطہ نظر ہے جس سے ادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں۔








