ایف آئی اے لاہور زون کی کارروائیاں، انسانی سمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث نیٹ ورک کے 4 کارندے گرفتار
ایف آئی اے کی کارروائیاں
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایف آئی اے لاہور زون کی کارروائیاں، انسانی سمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث نیٹ ورک کے خلاف ایکشن۔
یہ بھی پڑھیں: تائیوان کو امریکہ، چین مذاکرات پر فکر کرنے کی ضرورت نہیں، امریکی وزیرِ خارجہ
گرفتار ملزمان کی تفصیلات
ایف آئی اے نے ویزا فراڈ اور مائیگرنٹ سمگلنگ میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان میں ارشد خان، حمزہ جٹ، اظہار پرویز اور سنیل سدرک شامل ہیں۔ ملزمان کو لاہور اور شیخوپورہ کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر کی برطانیہ میں “مشق کیمبرین پیٹرول” میں گولڈ میڈل حاصل کرنیوالی پاک آرمی ٹیم سے ملاقات
مالی نقصان اور دھوکہ دہی
ملزم ارشد خان اور اظہار نے شہریوں کو کمبوڈیا بھجوانے کے لیے 26 لاکھ روپے بٹورے۔ جبکہ ملزم حمزہ جٹ نے شہری کو دبئی ملازمت کا جھانسہ دیتے ہوئے 4 لاکھ روپے ہتھیا لیے۔
مزید کارروائیاں
ایف آئی اے کے مطابق، ملزم سنیل سدرک نے شہریوں کو نیدرلینڈ بھجوانے کے لیے 11 لاکھ روپے بٹورے۔ تمام ملزمان شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے میں ناکام رہے اور بھاری رقوم وصول کر کے روپوش ہو گئے تھے۔ ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔








