قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم کے نئے گھر کی تعمیر مکمل، والد اعظم صدیق نے جذباتی پیغام شیئر کردیا
تعمیر مکمل
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم کے نئے گھر کی تعمیر مکمل ہوگئی ہے، جس پر ان کے والد اعظم صدیق نے جذباتی پیغام شیئر کیا، جس میں لکھا ہے: "گھر بنتے ہیں گھر کے مکینوں سے، خدا خوش ہوتا ہے سجدے میں پڑھی جبینوں سے۔"
یہ بھی پڑھیں: بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کے بعد قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس کل طلب
خوشیوں کی دعا
انہوں نے مزید لکھا: "دعا ہے کہ یہ گھر ہمیشہ خوشیوں سے شاد آباد رہے، اس گھر کا ہر کونا اللہ کی رحمتوں سے مستجاب رہے۔"








