سعودی عرب کے وزیر تجارت ماجد القصبی کو ہلالِ پاکستان سے نواز دیا گیا
سعودی وزیر تجارت کو پاکستان کا اعلیٰ ایوارڈ
ریاض ( وقار نسیم وامق) سعودی عرب کے وزیر تجارت ماجد القصبی کو پاکستان کے سول ایوارڈ ہلال پاکستان سے نواز دیا گیا۔ پاکستانی سفیر احمد فاروق نے ایوارڈ سعودی وزیر کو دیتے ہوئے پاک سعودی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کا اعادہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: امریکا اپنے سیاسی عزائم مشرق وسطیٰ کے اتحادیوں کو نہیں بتاتا، ٹرمپ
پاک سعودی تجارتی تعلقات کا فروغ
سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر احمد فاروق نے سعودی وزیر تجارت ماجد القصبی سے ملاقات کی جس میں پاک سعودی تجارتی اور سرمایہ کاری تعلقات کو مزید فروغ دینے کا اعادہ کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: مادرِ جمہوریت نصرت بھٹو کو دنیا سے رخصت ہوئے 14 برس بیت گئے
ماجد القصبی کی شکرگزاری
ملاقات میں سفیر پاکستان احمد فاروق نے سعودی وزیر تجارت ماجد القصبی کو پاکستان کے دوسرے بڑے سول ایوارڈ ہلال پاکستان سے نوازا جس پر ماجد القصبی نے حکومتِ پاکستان اور عوام کی محبتوں کا شکریہ ادا کیا۔
دیرینہ شراکت داری کا اعزاز
یہ اعزاز سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان دیرینہ شراکت داری اور مضبوط تجارتی تعلقات کی عکاسی کرتا ہے اور دونوں ملکوں اور ان کے عوام کے مفاد کے لیے مشترکہ تعاون کو مزید مضبوط کرنے کا ایک محرک ہے。








