امریکا کا ایران کے خلاف فوجی کارروائیوں سمیت طاقتور آپشنز پر غور

ایران کے خلاف ٹرمپ کی دھمکیاں

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ ایران کے خلاف طاقتور آُپشنز پر غور کررہے ہیں، جن میں فوجی کارروائی بھی شامل ہے۔ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران ہماری ریڈ لائن کو عبور کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایف بی آر نے ہزاروں گدھوں کی کھالوں کی سمگلنگ ناکام بنا دی

فوجی اور سیاسی معاملات

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران سے متعلق معاملے کو فوج دیکھ رہی ہے۔ انہوں نے گرین لینڈ کو ڈیل کرنے کے بارے میں بھی بات کی، ساتھ ہی وینزویلا کی قیادت کے ساتھ اچھے تعلقات کا ذکر کیا، اور اس بارے میں منگل یا بدھ کو وینزویلا کی رہنما ماریا کورینا سے ملاقات کا اعلان کیا۔

یہ بھی پڑھیں: چیف ایگزیکٹو لیسکو کا عاشورہ کے مرکزی جلوس کے روٹ کا دورہ، عملے کو جلوسوں کے دوران دن رات متحرک رہنے کا حکم

ایران میں انٹرنیٹ کی ممکنہ خدمات

صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ہم ایران میں انٹرنیٹ شروع کرا سکتے ہیں اور مسک سے بات کریں گے۔ انہوں نے ایران میں بڑھتی بدامنی کے حوالے سے متعدد آپشنز پر غور کرنے کی بات کی۔

یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ، بانو بی بی قتل کیس میں بڑی پیشرفت، مقتولہ کا دیور گرفتار

ایرانی عوام کی مدد کی پیشکش

واضح رہے کہ اس سے پہلے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بیان میں کہا تھا کہ امریکا ایران کے عوام کی مدد کیلئے تیار ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹرتھ پر جاری بیان میں ٹرمپ نے کہا کہ ایران آزادی کی طرف دیکھ رہا ہے، اور وہ ان کی مدد کرنے کیلئے تیار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سید قمر رضا۔۔۔اوورسیز پاکستانیوں کا رہنما

امریکی مداخلت کا ذکر

گزشتہ روز بھی امریکی صدر نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ اگر ایران میں لوگوں کو قتل کیا گیا تو امریکا مداخلت کرے گا، مگر انہوں نے واضح کیا کہ مداخلت کا مطلب ایران میں فوج اتارنا نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حیدرآباد، تحریک انصاف کے رہنما فردوس شمیم نقوی اور سعید آفریدی گرفتار

ایران کی صورت حال

صدر ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ وہ ایران کی صورت حال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ ایسا لگتا ہے کہ ایران کے کچھ شہروں میں لوگ قابض ہیں۔ ایرانی حکومت نے برسوں اپنے عوام کے ساتھ بُرا سلوک کیا، اور آج انہیں اپنے کیے کی سزا مل رہی ہے۔

مظاہروں کی شدت

خیال رہے کہ ایران میں حالات مسلسل کشیدہ ہوتے جا رہے ہیں۔ امریکی جریدے ٹائم میگزین کے مطابق، ایران میں مہنگائی کے خلاف جاری پرتشدد مظاہروں کے نتیجے میں کئی شہروں میں توڑ پھوڑ ہوئی، مساجد اور ہسپتالوں کو نقصان پہنچا، اور اس دوران 217 افراد جاں بحق ہوگئے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...