لاہور میں گیس لیکج کے باعث دھماکا، 8 افراد جھلس گئے
دھماکے کی تفصیلات
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور میں اٹاری دربار کے قریب گیس لیکج کے باعث دھماکا ہو گیا جس سے 8 افراد زخمی ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: پی آئی اے منافع بخش ادارہ بن گیا
ریسکیو کی رپورٹ
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ریسکیو ترجمان کا کہنا ہے کہ فیروزپور روڈ پراٹاری دربار کے قریب گھر میں گیس لیکج سے دھماکا ہوا ہے۔ دھماکے کے باعث آگ لگنے سے 8 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: میجر عزیز سے میجر عدنان تک جانبازوں نے ہمیشہ ملک کا دفاع کیا: حنیف عباسی
جگہ کا معائنہ
بتایا گیا ہے کہ گھر کے کمرے میں گیس لیکج تھی، ہیٹر جلانے سے دھماکا ہو گیا۔ تمام زخمی افراد کو جنرل ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کا احتجاج اب بھی ناکام ہوگا، اس کے بعد یہ2 سال اٹھنے کے قابل نہیں رہیں گے، راناثنااللہ
پاکپتن کا دھماکا
دوسری جانب پاکپتن کے علاقے چک شفیع میں سلنڈر ری فلنگ کے دوران دھماکا ہوا، جس سے دکان کی چھت اڑ گئی، بجلی کے تار بھی ٹوٹ گئے اور دکان میں آگ بھڑک اٹھی۔ ریسکیو نے آگ پر قابو پالیا۔
یہ بھی پڑھیں: توشہ خانہ 2 کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کی فرد جرم کی کارروائی دوبارہ مؤخر
ماضی کے واقعات
یاد رہے کہ ایک روز قبل گیس لیکج کے دھماکے سے اسلام آباد میں شادی کا گھر ماتم کدے میں تبدیل ہو گیا، دولہا دلہن سمیت 8 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔
خطرات اور غفلت
خیال رہے کہ گیس سلنڈر اور گیس لیکج دھماکوں کے گزشتہ تین سال کے دوران صرف پنجاب میں 488 واقعات ہوئے جن میں 25 قیمتی جانیں ضائع ہوئیں۔ لیکن آج بھی متعلقہ اداروں کی غفلت اور لاپرواہی کے باعث کئی مقامات پر سلنڈرز کی غیر محفوظ موجودگی اور ری فلنگ جاری ہے。








