اورکزئی: امن لشکر پر دہشتگردوں کا حملہ، 2 افراد جاں بحق، 3 دہشتگرد مارے گئے
حملے کی تفصیلات
اورکزئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) امن لشکر پر دہشتگردوں کے حملے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: دریائے ستلج، چناب اور رودکوہیوں میں انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کا الرٹ جاری
اہم معلومات
نجی ٹی وی چینل جیونیو زکے مطابق اورکزئی کے علاقے یخ کنڈاؤ میں امن لشکر پر دہشتگردوں کی جانب سے حملہ کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب، مختلف شہروں میں فضائی آلودگی میں کمی آنا شروع
حملے کی تصدیق
ایس ڈی پی او محبوب خان نے تصدیق کی کہ امن لشکر پر حملے میں 2 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوئے۔
جوابی کارروائی
ایس ڈی پی او کا بتانا ہے کہ امن لشکر کی جوابی کارروائی میں 3 دہشتگرد مارے گئے ہیں۔








