اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے اپوزیشن لیڈر کے تقرر کے طریقہ کار کا اعلان کر دیا
اسپیکر قومی اسمبلی کا اعلان
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے اپوزیشن لیڈر کے تقرر کے طریقہ کار کا اعلان کر دیا۔ اجلاس شروع ہوتے ہی انہوں نے بتایا کہ 13 جنوری کو درخواست جمع کرائیں، جس پر اپوزیشن ارکان کے دستخط بھی ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: کیا پاکستان بھارت کا کرکٹ میچ ہوسکتا ہے تو سکھ یاتری پاکستان کیوں نہیں جا سکتے؟ وزیراعلیٰ بھارتی پنجاب پھٹ پڑے
تقریری وقت کی تفصیلات
انہوں نے کہا کہ 14 جنوری کو سہ پہر 3 بجے جانچ پڑتال کے بعد قائد حزب اختلاف کے نام کا اعلان کر دیا جائے گا۔
اپوزیشن کی جانب سے نامزدگی
اپوزیشن کے چیف وہپ عامر ڈوگر نے کہا کہ ہم نے محمود اچکزئی کا نام بھیج رکھا ہے۔ اس پر اسپیکر نے کہا کہ معاملہ عدالت میں تھا اس لئے لیٹ ہوا، اب آپ دوبارہ جمع کرادیں تاکہ پراسیس آگے بڑھ سکے۔








