شہر لاہور میں درختوں کی کٹائی اور تراش خراش پر پابندی عائد
درختوں کی کٹائی اور تراش خراش پر پابندی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ضلع بھر میں درختوں کی کٹائی اور تراش خراش پر پابندی عائد کر دی گئی۔ ایم ڈی پی ایچ اے لاہور نے پابندی سے متعلق مراسلہ جاری کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بنگلادیش: جہانگیر نگر یونیورسٹی طلباء یونین انتخابات میں اسلامی طلبہ شبہ بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گئی
مراسلے کی اہم تفصیلات
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ درختوں کی شاخوں کی معمولی کٹائی یا تراش خراش بھی پیشگی تحریری اجازت کے بغیر نہیں کی جا سکتی۔ بجلی کی تاروں کی کلیئرنس، حفاظتی اقدامات یا خوبصورتی کی بحالی کے لیے بھی اجازت درکار ہوگی۔ ماحولیاتی تحفظ اور شہری ہریالی کے فروغ کیلئے درختوں کا تحفظ ناگزیر ہے۔ کسی قسم کی خلاف ورزی پر متعلقہ قوانین کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
مراسلے کی تقسیم
مراسلہ ہارٹیکلچر ایجنسی لاہور کے تمام ڈائریکٹرز، پراجیکٹ ڈائریکٹرز اور انچارج افسران کو بھیجا گیا ہے۔








