پیپلزپارٹی کا صدر کے دستخط کے بغیر اسپیشل اکنامک زونز آرڈیننس جاری کرنے پر قومی اسمبلی سے واک آؤٹ
پاکستان پیپلزپارٹی کا قومی اسمبلی سے واک آؤٹ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان پیپلزپارٹی نے صدر مملکت آصف زرداری کے دستخط کے بغیر اسپیشل اکنامک زونز آرڈیننس جاری کرنے پر قومی اسمبلی سے واک آؤٹ کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی صدر ٹرمپ کا ایوان میں مواخذہ کرنے کی کوشش ناکام، 79 کے مقابلے میں 344 ووٹ
پیپلزپارٹی کا مؤقف
قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران پیپلزپارٹی کے ارکان نے واک آؤٹ کیا اور پی پی رہنما نوید قمر کا کہنا تھاکہ اس ایوان کی پرائمری ذمہ داری قانون سازی ہے لیکن پہلی بار حکومت نے ایک ایسا آرڈیننس نافذ کیا جس کی صدر نے منظوری نہیں دی۔ اس قانون کی کوئی حیثیت نہیں ہے، ان حالات میں ہم اس ایوان کا حصہ نہیں بنتے۔
یہ بھی پڑھیں: صدر مملکت آصف علی زرداری کے علاج میں اہم پیشرفت
وزیر قانون کا ردعمل
وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہاکہ پیپلز پارٹی کے ارکان میری بات سن لیں، یہ بات ہمارے نوٹس میں لائی گئی ہے جو سوشل میڈیا پر چل رہی ہے۔ حکومت کی طرف سے واضح کرتا ہوں جب تک صدر توثیق نہ کریں ہم اس کو نوٹیفائی نہیں کرتے۔
بلاول بھٹو زرداری کا اجلاس
دوسری جانب پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے صدر کے دستخط کے بغیر اسپیشل اکنامک زونز آرڈیننس جاری کرنے پر پارلیمانی پارٹی اجلاس بلالیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں پیپلزپارٹی آئینی عمل کے طریقہ کار کے تحفظات پر ارکان سے مشاورت کرے گی۔
صدر مملکت کی منظوری کے بغیر آرڈیننس جاری کئیے جا رہے ہیں، پیپلز پارٹی ایسی قانون سازی کی مخالفت کرتی ہے، پیپلز پارٹی نے ایوان سے واک آؤٹ کر دیا pic.twitter.com/KxzBKidUN1
— Tayyab Khan (@TayyabKhanARY) January 12, 2026








