کراچی میں مدرسے کے استاد کے سر پرڈنڈا مارنے سے زخمی ہونے والا بچہ چل بسا
بچے کی موت کا واقعہ
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) منگھوپیر میں مدرسے کے استاد کے سر پر ڈنڈا مارنے سے زخمی ہونے والا بچہ چل بسا۔
یہ بھی پڑھیں: روس اور پاکستان کے درمیان سٹریٹجک شراکت داری: بھارت کو ایک اور سفارتی ناکامی کا سامنا کرنا پڑ گیا
واقعہ کی تفصیلات
6 سال کے حسن کو گزشتہ ماہ مدرسے کے معلم نے سر پر ڈنڈا مار کر زخمی کر دیا تھا۔ بچہ چند روز بعد اسپتال سے فارغ ہو گیا، لیکن دوبارہ طبیعت بگڑنے پر والدین نے اسے دوبارہ اسپتال لانے کا فیصلہ کیا۔
تشویش اور علاج
والد نے بتایا کہ حسن کو جناح سے قومی ادارہ برائے امراض اطفال منتقل کیا گیا تھا، لیکن وہ آج انتقال کر گیا۔ والد کے مطابق ڈاکٹرز نے کہا کہ بیٹے کے پھیپھڑوں نے کام کرنا چھوڑ دیا تھا۔








