صدر آصف زرداری اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ کل سے بحرین کا سرکاری دورہ کریں گے
صدر زرداری کا بحرین کا دورہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) صدر آصف زرداری کل سے 16 جنوری تک بحرین کا سرکاری دورہ کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیرِ اعظم کا قطر کا دورہ مکمل کر کے اسلام آباد پہنچ گئے
وفد کی شمولیت
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق صدر مملکت کے ہمراہ اعلیٰ سطح کا وفد بھی بحرین کا دورہ کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں: نیپرا کا بجلی کی قیمتوں میں 48 پیسے فی یونٹ کمی کا اعلان،نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا
اہم ملاقاتیں
صدر آصف زرداری کی بحرین کے فرمانروا شیخ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ، بحرین کے ولی عہد اور وزیراعظم سے ملاقات بھی ہوگی۔ ان ملاقاتوں میں دو طرفہ، علاقائی اور عالمی امور پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔
تبادلہ خیال کے موضوعات
ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان تجارت، اقتصادی شراکت داری، دفاع اور عوامی روابط کے فروغ پر بات چیت بھی ہوگی.








